متحدہ عرب امارات

شیمپو کی بوتلوں میں منشیات بھر کے لیجانے والی خاتون سیاح دبئی ایئر پورٹ پر گرفتا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی آنے والے ایک سیاح پر شیمپو کی بوتلوں میں 746 گرام کریسٹل میتھ  یو اے امیں اسمگل کرنے کا الزام عائد۔

دبئی کی ابتدائی عدالت کو بتایا گیا کہ تھائی لینڈ کی شہری 56 سالہ  خاتون کو گزشتہ سال نومبر میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔ دبئی کسٹمز کے اہلکار نے گواہی دی کہ اسے خاتون کے بیگ میں کچھ غیر معمولی چیز ہونے کا شک پڑا تھا۔

اہلکار نے بتایا کہ "اس وقت صبح کے 5 بج کر 15 منٹ ہوئے تھے۔ جب میں نے خاتون کو اس کا بیگ کھولنے کے لیے کہا۔ اور مجھے شیمپو کی تین بوتلوں میں سے منشیات ملیں۔  خاتون نے منشیات ایلومینیم کی فائل میں لپیٹ کر شیمپو کی بوتلوں میں ڈالی ہوئی تھی۔

جس کے بعد ایئرپورٹ پر موجود انسداد منشیات پولیس کے اہلکاروں نے خاتون کو گرفتار کر لیا اور منشیات ضبط کر لیں۔ دبئی پبلک پراسیکیوشن نے خاتون پر 746 گرام منشیات رکھنے اور انہیں یو اے ای میں اسمگل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

مقدمے کا فیصلہ 8 مارچ کو متوقع ہے۔ تب تک مدعاعلیہ پولیس کی حراست میں رہے گی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button