متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : شارجہ نےآخری رسومات کے حوالے سے طریقہ کار کو اپڈیٹ کر دیا ہے

خلیج اردو
12 اکتوبر 2021
شارجہ : شارجہ ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ ٹیم نے آخری رسومات کے حوالے سے کسی شخصیت کی تعزیت سے متعلق طریقہ کار اپڈیٹ کیا ہے جہاں صرف سو افراد کو جمع ہونے کی اجازت ہوگی۔

جہاں مضافات ، دیہاتوں اور خیموں میں سو افراد کی اجازت ہوگی وہاں گھر میں ایک وقت میں صرف ب یس افراد کو تعزیت کیلئے اکھٹا ہونے کی اجازت ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد کرونا کے حوالے سے حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کرانا ہے۔

حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تعزیت پیش کرنا صرف ان لوگوں تک محدود ہے جنہوں نے اپنی ویکسین حاصل کی ہے اور ان کے الہوسن ایپلیکیشن پر گرین پاس ایکٹو ہے۔ جان لیوا بیماریوں میں مبتلا افراد ، بزرک اور کوئی بھی شخص جو خراب صحت کی حالت میں ہے وہ آخری رسومات میں شرکت نہیں کر سکے گا۔

یہ طریقہ کار جو سماجی تقریبات میں شرکت کے حوالے سے ہے ، مسلسل حفاظت اور معاشرے کی بہتری کیلئے تجزیے کرائے جاتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button