متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے پہلے ڈاکٹر کی وفات ، شیخ محمد نے تعزیت کی ہے

خلیج اردو
11 اکتوبر 2021
دبئی : ڈاکٹر احمد کاظم جو متحدہ عرب امارات کے پہلے سرجن تھے ، انتقال کر گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد نے ٹویٹر پر ان کی وفات کا دکھ منایا ہے۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ڈاکٹر کاظم کی دہائیوں پر مبنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی بخشش کیلئے دعا کی اور اس پر افسوس کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر احمد کاظم نے اپنے کیریئر کا آغاز 1955 میں کیا اور وہ اس وقت حادثات کے افسر تھے جنہوں نے ممبئی یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔

1958 میں اس نے ایڈنبرا سے ایف آر سی ایس اور 1960 میں انگلینڈ سے وہ سینئر آرتھوپیڈک سرجن کی حیثیت سے ٹرینیڈاڈ واپس آیا۔ جہاں انہوں نے 1977 میں دبئی میں اپنی پریکٹس کا آغاز رشید اسپتال میں بطور ماہر آرتھوپیڈک سرجن بنے۔

جلد انہیں آرتھوپیڈک سرجن کنسلٹنٹ اور سرجیکل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر ترقی مل گئی۔ وہ دبئی اسپتال میں منتقل ہوئے جب یہاں آرتھوپیڈک اسپتال کا قیام عمل میں لایا گیا۔

2004 میں ریٹائرمنٹ تک وہ مذکورہ بالا محکمے کے سربراہ رہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button