متحدہ عرب امارات

دبئی میں تمام ٹینٹ پرمٹس منسوخ کر دیئے گئے ہیں

خلیج اردو
02 مارچ 2021
دبئی : دبئی میں اسلامی امور اور فلاحی سرگرمیوں کی دیکھ بال کرنے والے ادارے نے رمضان میں اس سال تمام ٹینٹ پرمٹس منسوخ کر دیئے ہیں۔ اقدام کا مقصد ملکی سطح پر کورونا کے انسداد کیلئے اقدامات کرنا ہیں۔

منگل کو اسلامک افیئر اینڈ چیریٹبل ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عوام کی زیادہ تعداد کو جمع ہونے سے بچا کر عوام کو محفوظ بنانا ہے۔

عام طور پر رمضان میں مساجد کی جانب سے مزدوروں کیلئے مفت میں کھانا اور افطار کا بندوبست کیا گیا ہوتا ہے۔ ایسا وہ مختلف خیراتی اداروں کی مدد سے کرتے ہیں۔

ایک خیراتی ادارے کا ڈائریکٹر محمد مصابح دیہی کا کہنا ہے کہ متعلقہ لوگوں کے ساتھ مختلف انلائن طریقوں سے رابطہ کرکے ان تک خیرات پہنچایا جائے گا۔

ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے لوگوں کی امداد کرنے کا آغاز 2019 میں کیا گیا تھا اور اس سال بھی اسی روایت کو برقرار رکھا جائے گا۔ اس کیلئے وہ زوموٹو کی مدد سے مختص کردہ ریستورانوں سے براہ راست کھانا منگوا سکتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button