متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : رمضان اور عید کی چھٹیاں کب ہوں گی ؟

خلیج اردو
02 مارچ 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں ماہ رمضان کا مقدس مہینہ اگلے مہینے شروع ہوگا۔ ممکنہ طور پر 13 اپریل کو بروز منگل یا 14 اپریل بروز بدھ رمضان کا آغاز ہوگا۔

قمری سال کے نویں مہینے رمضان میں روزے رکھنے مسلمانوں کے مذہب اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ہے۔ مسلمان صبح سے شام تک پورا مہیئنہ روزہ رکھتے ہیں۔

اس دوران وہ ہر قسم کی خوراک ، پانی ، تمباکو نوشی سے پرہیز کرتے ہوئے اپنا زیادہ تر وقت عبادات میں خرچ کرتے ہیں اور اپنے جسم اور ذہن کو تروتازہ کرتے ہیں۔

اس مقدس مہینے میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک بھی پیغمر اسلام حضرت محمد ﷺ پر نازل ہوئی تھی۔ اس میں قدر کی رات یعنی لیلتۃ القدر بھی آتی ہے۔ یہ اس سال کی سب سے مقدس رات سمجھی جاتی ہے جس میں مسلمانوں کی عبادات اور بھی زیادہ بڑھ جاتیں ہیں۔

اگلے مہینے 13 یا 14 اپریل کو رمضان کا آغاز ہوگا جبکہ اسلامی کلینڈر کے مطابق اس بار رمضان چونکہ 30 دنوں کا ہوگا تو عید جمعرات کو 13 مئی کو ہوگا اور اعدادوشمار کو دیکھتے ہوئے شہریوں کیلئے تین دنوں کا ویک اینڈ ہوگا۔

دوسری طرفاومان نے بھی 3 مئی کو عید کی پیش گوئی کی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button