متحدہ عرب امارات

دبئی میں اسمارٹ سنٹر کے قیام سے ڈرائیونگ لائنسز کے حصول میں تیزی

خلیج اردو
24 دسمبر 2020
دبئی: دبئی نے ڈرائیور لائسنسنگ آپریشنز ، وہیکل لائسنسنگ سپورٹ اور اسمارٹ مانیٹرنگ سنٹر کے سیکشنز کی نگرانی کیلئے لائسنسنگ انٹلیجنٹ آپریشن سنٹر (ایل آئ او سی) کی شروعات کی ہے۔

روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے بورڈ آف ایکزیکیٹو ڈائریکٹرز کے چیئرمین ڈی جی متتر محمد ال طائر اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے سکریٹری جنرل عبد اللہ محمد البستی نے حال ہی میں ایل آئی او سی کا آغاز کیا۔ انہوں نے اسمارٹ مانیٹرنگ سنٹر کا دورہ کیا اور لائسنسنگ ایجنسی کے سی ای او عبد اللہ یوسف علی علی سے اس سنٹر کے بارے میں بریفنگ لی۔ جو دبئی میں لائسنسنگ سروس فراہم کرنے والوں کی کارکردگی پر نظر رکھتی ہے۔

اس سنٹر میں کاروباری سرگرمیوں اور بھاری ٹرک کی دور سے نگرانی کرنے کے علاوہ گاڑیوں کے جانچ کے 28 مراکز اور گاڑیوں کے ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ کی 19 شاخوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ مرکز میں دس سسٹم ہیں جو دور دراز سے سمارٹ نگرانی اور معائنہ کرنے جیسے امور میں معاونت کرتیں ہیں۔

۔ یہ نظام گاڑیوں کی حفاظت ، نظریاتی تربیتی کمروں کی سینسنگ ، ڈرائیوروں کی تربیت ، تجارتی لائسنسنگ ، گاڑیوں کے کرایہ ، جغرافیائی ٹریکنگ ، الیکٹرانک لائسنسنگ ، تکنیکی جانچ کی مرکزیت ، کیمرہ مینجمنٹ سمیت گاڑیوں کے وزن اور طول و عرض سے متعلق ہیں۔ مرکز کا مقصد گاڑیوں کے جانچ کے مراکز کی نگرانی کو تیز کرتے ہوئے نقل و حرکت اور ٹریفک کی حفاظت کو بہتر بنانے کے ساتھ ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ کے انتظام کو مستحکم کرنا اور سفر کے ماحولیاتی استحکام میں اضافہ کرکے حادثات اور اموات کو کم کرنا ہے۔

اس منصوبے میں روبوٹک مانیٹرنگ انسپیکشن سسٹم کو متعارف کیا گیا ہے جو سی سی ٹی وی کو خودکار اطلاعات کے ہوتے ہوئے بڑے ڈیٹا سسٹم سے مربوط کرتا ہے۔ اس میں انسانی مداخلت کے بغیر کیمرا فوٹیج کا تجزیہ کرنے کیلئے آرٹیفیشل انٹلی جنس کا استعمال بھی شامل ہے۔ اس کا مقصد ویڈیو آٹومیشن مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے آپریشنل گورننس کو بڑھانا ہے اور انلائن مانیٹرنگ کے دائرہ کار کو بڑھانے کیلئے 2،000 سے زیادہ نگرانی کے کیمروں کے ساتھ جوڑنا ہے۔
Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button