متحدہ عرب امارات

دبئی: شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہم وطن پاکستانی پر تشدد کرنے والے دو پاکستانی گرفتار

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں اپنےہم وطن پاکستانی پر تشدد کرنے والے دو پاکستانی گرفتار، ایک مدعاعلیہ کو دو سال قید کی سزا سنائی جائے گی جبکہ دوسرے کو 1 سال قید کی سزا سنائی جائےگی۔

دبئی کی ابتدائی عدالت کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں شراب کے نشے میں دھت 20 افراد پر مشتمل ایک گروہ (جن میں دو پاکستانی مدعالیہان بھی شامل تھے) نے ایک پاکستانی باشندے پر اس کے گھر کے باہر تشدد کیا۔ جس کے نتیجے میں متاثرہ شخص کو 6 فیصد مستقل معذوری  سامنا کرنا پڑا۔

دبئی پولیس کو الرفاع کے علاقے میں پیش آںے والے اس واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے مدعلہیان کو گرفتار کر لیا۔

 

25 سالہ متاثرہ پاکستانی نے گواہی دی ہے کہ وہ اپنے اپارٹمنٹ کے باہر اپنے ایک دوست کے ساتھ کھڑا تھا جب 20 افراد پرمشتمل ایک گروہ نے میرے اوپرلوہے سلاخوں سے حملہ کردیا۔ متاثرہ شخص نے بتایا کہ "ان میں سے کچھ افراد نے مجھے دبوچ لیا جبکہ دو نے میرے اوپر تشدد کیا۔ اور مجھے نہیں معلوم کہ انہوں میرے اوپر حملہ کیوں کیا۔ میری انگلی ٹوٹ گئی تھی۔ اور میرے ماتھے اور بائیں کندھے میں زخم آئے”۔

دونوں پاکستانی باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ جن کی عمر بلترتیب 21 اور 25 سال ہے۔

مزید برآں، متاثرہ شخص نے شناخت پریڈ کے دوران دونوں ملزمان کو پہچان لیا۔

پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ دونوں مدعاعلیہان کا کہنا ہے کہ وہ شراب کے نشے میں تھے۔ تاہم، دونوں ملزمان پر متاثرہ شخص کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے لیکن انکے ساتھ ابھی بھی مفرور ہیں۔

مزید برآں، دونوں مدعلیہان کو قید کی سزا کاٹںے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button