عالمی خبریں

روس کے محکمہ دفاع کے سابق ملازم کو امریکی خفیہ ایجنسی کو فوجی راز فروخت کرنے کے الزام میں 13 سال قید کی سزا سنا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

روسی فیڈریل سیکیورٹی سروس کی جانب سے جمعے کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ روسی محکمہ دفاع کے ایک سابقہ ملازم کو امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کو روس فوج کے راز فروخت کرنے کی کوشش میں 13 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوری ایسچینکو 2015 اور 2017 کے درمیان ایک کمپنی کے لیے کام کر رہے تھے جس کے ذمے شمالی فوجی بحری بیڑوں کے ریڈیو الیکٹرونک سسٹم کی مرمت کا کام تھا۔ اس دوران یوری نے شمالی بحری بیڑے کی جانب سے استمعال کیے جانے ہتھیاروں سے متعلق کچھ خفیہ دستاویزات چوری کیں۔ کیونکہ وہ یہ راز مالی مفاد کے لیے امریکہ کو فروخت کرنا چاہتا تھا۔

اس کے بعد 2019 کے ابتدا میں یوری نے سی آئی اے کے ساتھ رابطہ قائم کیا لیکن وہ سی آئی اے کو راز فراہم کرنے سے پہلے ہی روس کے وسطی بریانسک علاقے میں گرفتار کر لیا گیا۔

فیڈرل سیکیورٹی سروس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق "17 نومبر 2020 کو بریانسک ریجن کی عدالت نے یوری ایسچینکو کو غداری کا مرتکب قرار دے دیا۔ اور یوری کو ہائی سیکیورٹی جیل میں 13 سال قید کی سزا سنا دی”۔

بیان کے مطابق مدعا علیہ یوری ایسچینکو نے اعتراف جرم بھی کر لیا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button