متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : سڑک پر ٹائر پھٹنے کی وجہ سے حادثے میں ایک شخص ہلاک اور سات زخمی

خلیج اردو
04 اگست 2021
دبئی : سڑک پر ٹریفک حادثہ جو ٹائر پھٹنے سے پیش آیا ہے ، ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے میں ایک بس اور ایک ٹرک کی شمولیت ہے۔

ایسے میں جب ٹائر پھٹنے سے ایک ٹریک دبئی کی ایک شاہرہ پر درمیان میں کھڑا تھا کہ بس جاکر اس میں گھس گیا۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کی حالات میں کچھ بہتر اور کچھ تشویشناک ہیں۔

اسی دن ایک اور حادثہ جس میں ٹائر پھٹ گیا تھا ، سے ڈرائیور بری طرح زخمی ہوا ہے۔ یہ راس الخور روڈ پر پیش آنے والا حادثہ ہے۔ گاڑی اپنی لین سے ہٹنے کے بعد کانکریٹ سے جاٹکرائی اور اس کا ٹائر پھٹ گیا۔

اسی دن دو الگ الگ حادثات میں دو افراد زخمی ہوئے تھے۔ یہاں گاڑی موٹرسائیکل پر چڑھ دوڑی جس سے موٹرسائیکل سوار زخمی ہوا۔ ایک اور حادثے میں موٹرکار شاہراہ سے ہٹ گئی۔

کرنل جمع سلیم بن سویدان جو جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ٹریفک کے قائمقام ڈائریکٹر تھے ، نے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ ڈرائیونگ سے قبل اپنے ٹائر دیکھ لیا کریں کہ وہ سفر کے قابل ہیں یا نہیں۔

ڈرائیوروں کو یقینی بنانا ہوگا کہ ٹائر زائدالمعیاد نہ ہوں یا وہ خراب نہ ہوئے ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے ٹائر پھٹ رہے ہیں۔ انہوں نے گاڑیوں کے بیچ مناسب فاصلہ رکھنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button