متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 4 ہزار گم شدہ پاسپورٹ سرٹیفکیٹ جاری کر دیے

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس نے  بلاک چین ٹیکنالوجی پر مشتمل پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے فروری کے مہینے سے اب تک 3991 گم ہونے والے پاسپورٹ سرٹفیکیٹ جاری کر دیے۔

یہ پلیٹ فارم دبئی پولیس کو دبئی کورٹس، پبلک پراسیکیوشن اور GDRFA کےساتھ منسلک کرتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے پہلے درخواست دہنگان کو سرٹیفکیٹ حاصل کرنے سے پہلے ہر ادارے میں جانا پڑتا تھا۔ تاہم، اب بلاک چین ٹیکنالوجی پر مشتمل اس پلیٹ فارم کی وجہ سے پاسپورٹ سرٹیفکیٹ ای میل کے ذریعے جاری کر دیا جاتا ہے اور درخواست کنندہ کو کسی دفتر میں نہیں جانا پڑتا۔

دبئی پولیس کے مصنوعی ذہانت سے متعلق ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل برگیڈیئر خالد ناصر الرزوقی کے مطابق اس ٹیکنالوجی کی مدد سے گم شدہ پاسپورٹ کی رجسٹریشن کروانے پر صرف ہونے والے وقت میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ اب صارف 8 کی بجائے 3 مرحلوں میں ہی سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں بتایا کہ "صارف گم ہونے والے پاسپورٹ کا سرٹیفکیٹ بنوانے کے لیے دبئی پولیس کی ویب سائٹ، اسمارٹ ایپ یا اسمارٹ پولیس اسٹیشن کے ذریعے اپلائی کر سکتے ہیں۔ یا اس علاوہ صارف دبئی بپلک پراسیکیوشن، دبئی کورٹس اور GDRFA کے بلاک چین پر مشتمل چینل کا استعمال کرتے ہوئے درخواست دے سکتے ہیں”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button