خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی: مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد ہلاک، 3 زخمی

خلیج اردو: دبئی پولیس نے انکشاف کیا کہ گزشتہ پیر 18 اپریل کو چار مختلف ٹریفک حادثات میں دو موٹر سوار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے۔

دبئی پولیس کے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر سیف محیر المزروی نے کہا کہ یہ حادثات ٹریفک کی سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے پیش آئے جن میں تیز رفتاری اور گاڑیوں کے مابین مناسب فاصلہ نہ چھوڑنا بھی شامل ہے۔

پہلا حادثہ گزشتہ پیر کو امارات روڈ پر ابوظہبی جانے والے طرابلس پل کے قریب پیش آیا۔ اس میں تین گاڑیاں شامل تھیں جن کے ڈرائیور محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔

المزروعی نے بتایا کہ اس حادثے میں 30 سال کا ایک شخص شدید زخمی ہوا اور اسے علاج کے لیے راشد اسپتال لے جایا گیا۔

ایک اور حادثے میں، دبئی-ہٹہ روڈ پر موٹر سائیکل اور لاری کے درمیان تصادم کے بعد ایک بائیکر ہلاک ہو گیا۔ یہ حادثہ بھی محفوظ فاصلہ نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

المزروعی نے کہا، "دونوں ڈرائیوروں نے گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ رکھنے کے اصول پر عمل نہیں کیا، اور اس کے نتیجے میں، موٹر سائیکل سوار جان لیوا زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔”

ایک اور حادثے میں، 40 سالہ ایک شخص اس وقت کچلا گیا جب اس نے ایک نامعلوم علاقے سے آتے ہوئے دبئی-ہٹا روڈ کو عبور کرنے کی کوشش کی۔

المزروعی نے کہا کہ "وہ سڑک کی پہلی لین کے اختتام پر پہنچتے ہی مارا گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔”

اسی دن، ابوظہبی جانے والی شیخ محمد بن زید روڈ پر سٹی سنٹر میردیف کے سامنے بہت زیادہ رفتار اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کی وجہ سے چار گاڑیاں ایک لاری سے ٹکرا گئیں۔

حادثے میں ایک شخص کے سر میں شدید چوٹ آئی اور اسے راشد اسپتال منتقل کیا گیا۔

المزروعی نے ضرورت سے زیادہ تیز رفتاری، غلط اوور ٹیکنگ، اچانک ٹرن اور بے توجہی سے ڈرائیونگ کرنے کے خلاف عوام کو خبردار کیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل بھی کی کہ وہ جان کی حفاظت کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔

رمضان المبارک کے پہلے دس دنوں میں ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 34 زخمی ہوئے۔

اس سال ٹریفک حادثات اور اموات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے گزشتہ سال رمضان المبارک میں 29 حادثات میں ایک ہلاکت کی بنسبت اس سال 51 حادثات میں 5 اموات ہوئیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button