متحدہ عرب امارات

ٹیلنٹ پاس : اگر آپ کے پاس ٹیلنٹ پاس ہے تو متحدہ عرب امارات آپ کیلئے بانہیں کھول دے گا

خلیج اردو
دبئی : دبئی میں حکام نے فری لانسرز کیلئے ٹیلنٹ پاس کے نام سے لائنسز کا اجرا کیا ہے۔ یہ لائنسز دنیا بھر سے خصوصی اسکلز میں مہارت رکھنے والوں کیلئے ہونگے۔ اس اقدام کا مقصد دنیا بھر سے میڈیا ، تعلیم ، ٹیکنالوجی ، فن ، مارکیٹنگ اور کنسلٹنسی میں ماہرین کو دعوت دی گئی ہے۔

دبئی ائیرپورٹ فری زون نے دبئی کلچر اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز جی ڈی آر ایف اے کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تاکہ اس اقدام کو آسان بنایا جا سکے۔

یہ ایم او یو لائسنسز، ویزوں اور دیگر سروسز پر کارروائی کیلئےتعاون اور ہم آہنگی کا فریم ورک تیار کرتا ہے جو امارات میں اپنے کاروبار کو قائم کرنے اسے چلانے اور اس کا حجم بڑھانے میں انوویشن لانے والوں کی مدد کرتے ہیں۔

دبئی ایئرپورٹ فری زونز کی جانب سے فری لانسرز کو دفتری جگہ کرائے پر لینے سمیت تین سال کیلئے رہائشی ویزا حاصل کرنے کا اہل بناتا ہے۔ آفس سلوشنز میں سپورٹ اور آپریشن کے لچکدار اخراجات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دور سے خدمات حاصل کرنے کے آپشن بھی ہیں۔

اس لائنسس کے حامل افراد کو فری زونز کے نیٹ ورک تک رسائی حاصل ہوگی جس میں بین الاقوامی کمپنیوں سے لے کر ایس ایم ای اور کاروباری افراد شامل ہیں۔ انہیں فری زون کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم تک بھی رسائی حاصل ہوگی۔

فری زونز کے پاس اٹھارہ سو وہ کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جن میں بیس اہم سیکٹرز کی کمپنیاں شامل ہیں۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے فری زون میں کاروباری ماحول کو مزید تقویت ملے گی اور جدت پسندوں اور ہنرمندوں کے لیے ایک عالمی منزل کے طور پر دبئی کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔

ڈی جی آر ایف اے کے ساتھ معاہدے کے مطابق درخواستوں کا جائزہ لے گا اور ان پر کارروائی کرے گا اور لائسنس کا اجراء کرے گا جو لائنسس ہولڈرز کو فری زون کے اندر تجارتی سرگرمیوں کی پریکٹس کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

دبئی انٹیگریٹڈ اکنامک زونز اتھارٹی کے ایگزیکٹو چیئرمین ڈاکٹر محمد الزرونی کا کہنا ہے کہ یہ ایم او یو امارات کے جی ڈی پی کو بڑھانے میں تجارتی، سرمایہ کاری، اور تخلیقی شعبوں کے کردار کو بڑھا کر قومی معیشت کو سپورٹ کرنے کیلئے ہمارے اسٹریٹجک منصوبوں کے مطابق ہے۔

یہ لائسنس دبئی میں کاروباری برادری کو دنیا بھر سے تخلیق کاروں، ماہرین اور پیشہ ور افراد کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنائے گا۔

ٹیلنٹ پاس دبئی انٹیگریٹڈ اکنامک زونز اتھارٹی کی جانب سے جاری پروٹفولیو لائنسز ہیں۔

اس میں درآمدات اور برآمدات اور جنرل کامرس سمیت بجلی کے مینوفیکچرنگ سرگرمیوں اور پیکیجنگ اور اسمبلی کیلئے صنعتی لائسنس، سامان اور خدمات کی آن لائن تجارت کیلئے ای کامرس لائسنس، محکمہ اقتصادی ترقی کے ساتھ شراکت میں جاری کردہ لائسنس، جو دبئی ایئرپورٹ فری زون میں رجسٹرڈ کمپنیوں کو فری زون سے باہر کام کرنے کی کی بھی اجازت دیتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button