متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : رہائشی علاقوں میں واقع کھیلوں کے میدانوں سے متعلق اہم ہدایات جاری

خلیج اردو
10 فروری 2021
دبئی : دبئی میں منگل کے روز رہائشی علاقوں میں واقع کھیلوں کے میدانوں کیلئے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر دبئی بلدیہ نے اعلان کیا ہے کہ راہشی علاقوں میں واقع پارک اور کھیلوں کے میدان شام کے 8 بجے بند ہوں گے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں دبئی میونسپلٹی نے بتایا ہے کہ آسانی کیلئے رہائشہ علاقوں میں موجود پارکس اور کھیلوں کے میدانوں کے اوقات میں کمی کی جارہی ہے اور شام 8 بجے یہ میدان بند ہوں گے۔

تاہم بڑی پارکس اور کھیلوں کے میدان جو لیک گارڈن میں واقع ہیں وہ اپنے روزمروہ کے اوقات میں بند ہوں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button