متحدہ عرب امارات

کویڈ 19 کی وبائی صورتحال میں ایک پاکستانی تاجر بنا دوبئی میں بے روزگار مزدوروں کا مسیحا

متحدہ عرب امارات میں علی راو ایک پاکستانی تاجر اور راو ہولڈنگ ایل ایل سی کے سی ای او  نے کویڈ 19 کی وبائی صورتحال میں بے روزگار مزدوروں کے لئے رہائش کا بندوبست کیا ہے ۔

 

علی راو نے بتایا کہ اس کے پاس ایک سو پچاس افراد کو رہائش دینے کی گنجائش موجود ہے جبکہ ابھی تک پچھتر(75) بے روزگار مزدوروں کے لئے رہائش کا بندوبست کر چکا ہے ۔

علی راو نے مزید بتایا کہ ان بے روزگار مزدوروں میں مختلف ممالک کے باشندے شامل ہیں جن میں افریقہ بھارت اور پاکستان نمایاں ہیں ۔ ہمارے پاس آل قوث اور جبل علی کے علاقوں میں رہائش کی سہولیات موجود ہیں جن میں ان افراد کو رکھا گیا ہے ۔ علی راو کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پہلے مرحلے میں صرف مردوں کو رہائش کی سہولت مہیا کی ہے ۔

مہیا کئے گئے کمروں میں وائی فائی اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی میسر کی گئی ہے کیونکہ ان افراد میں زیادہ تعداد ان لوگوں کی ہے جو نوکری ڈھونڈ رہے ہیں تاکہ انکو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑھے اور اپنے لئے روزگار ڈھونڈ سکے ۔

علی راو سے جب پوچھا گیا کہ یہ اقدامات کیوں اٹھائے تو کہا کہ اگر ہم خود کو ان کی جگہ رکھ کر سوچھے تو ایک رات بھی باہر نہ گزار سکے وہ بھی کویڈ 19 کی وبائی صورتحال اور اس گرمی میں جہاں جگہ جگہ روکاوٹیں ہیں اور انا جانا مشکل ہے ۔

علی راو نے بتایا کہ ہماری ایک کمپنی کمرشل صارفین کو گھر مہیا کرتی ہے اب جبکہ کہ پراپرٹی کا کاروبار کم ہوا ہے تو ہم نے سوچا کیوں نہ خالی گھروں کو استعمال میں لایا جائے ۔ ہم ایک کمرے میں ان مزدوروں کو کھانا مہیا کرتے ہیں جبکہ رہائشی کمروں کو الگ رکھا گیا ہے ۔پاکستانی تاجر کا مزید کہنا تھا کہ میں اس وبائی صورتحال میں لوگوں کو پریشان نہیں دیکھ سکتا تھا اور مشکل وقت میں کسی کے کام انا چاہتا تھا اس لئے یہ قدم اٹھایا جس میں دوبئی چیرٹی تنظیموں نے بھی میرا ساتھ دیا میں انکا بھی مشکور ہوں ۔

علی راو کی مہیا کردہ رہائش میں پناہ گزیرایک مزدور کا کہنا تھا کہ باہر بہت گرمی تھی اور اس موسم میں باہر رہنا بہت مشکل تھا ۔میں اللہ تعالی اور علی راو کا شکر گزار ہوں کہ مجھے چھت تلے رہنا نصیب ہوا ۔

علی راو کا مزید کہنا تھا کہ ان بے روزگار مزدوروں میں بیشتر اپنے ممالک واپس جانا چاہتے ہیں جن کے کئے میں ٹکٹوں کا بندوبست بھی کر رہا ہوں

 

Source : Link

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button