متحدہ عرب امارات

دبئی میں بزرگ اور معذور افراد کو گھروں میں فائزر ویکسین لگانے کا عمل شروع

 

خلیج اردو آن لائن:

بدھ کے روز دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے گھر گھر جا کر کورونا ویکسین لگانے کے عمل کا دائرہ کار بڑھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بزرگ اور معذور شہرویں اور رہائشیوں کو اب گھر گھر جا کر فائز ویکسین لگائی جائے گی۔

اس مہم کے تحت فائز ویکسین 60 سال زائد عمر کے رہائشیوں اور 50 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو لگائی جائے گی۔ مزید برآں، ویکسین اہل افراد کو لگائی جائے گی۔

ڈی ایچ اے کی کلینیکل سپورٹ سروسز اور نرسنگ سیکٹر کی سی ای او اور کوویڈ 19 ویکسینیشن سٹیئرنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر فریدہ الخجہ نے کہا  "ویکسینیشن ڈرائیو کو بڑھانے کا مقصد ان بزرگوں کی مدد کرنا ہے جو طبی مراکز میں جانے سے قاصر ہیں لہذا وہ اپنے گھروں سے ویکسین لگوائیں۔

حکام کیجانب سے کمیونٹی ممبران پر زور دیا گیا ہےکہ وہ ڈی ایچ اے کے ٹول فری نمبر 800342 پر کال کرکے سروس بک کروائیں۔ یہ سروس 48 گھنٹوں کے اندر فراہم کی جائے گی۔ ہوم ویکسینیشن کا صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک دستیاب رہے گی۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button