متحدہ عرب امارات

بغیر کاغزات کے نظام زندگی چلانے کا ہدف ، دبئی نے 98 فیصد تک کی کامیابی حاصل کر لی

خلیج اردو
19 اکتوبر 2021
دبئی : دبئی نے کاغزات کے بغیر کے اپنے حدف میں 98.86 فیصد کامیابی حاصل کی ہے جہاں حکومت کے امور کو ڈیجیٹلائز کیا گیا ہے۔ اس بات کا انکشاف عالمی گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی ایگزہیبین 2021 کے دوران ایک پریس کانفرنس میں ڈیجیٹل دبئی نے بتایا ہے۔

اسے کاغذات کے بغیر بنانے کی حکمت عملی میں حصہ لینے والے دبئی کے کل 43 حکومتی اداروں نے اپنے اندرونی اور بیرونی عمل کو ڈیجیٹل بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جو اجتماعی طور پر 1،800 سے زیادہ ڈیجیٹل خدمات پیش کرتے ہیں اور 10،500 سے زیادہ اہم سرگرمیاں سرانجام دیتے ہیں۔

یہ نئی کامیابی دبئی حکومت کو عالمی ڈیجیٹل دارالحکومت کے طور پرمنوانے ، حکومتی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے ، وسائل کی زیادہ سے زیادہ پیدوار کو یقینی بنانے ، طریقہ کار اور خدمات کو ڈیجیٹائز کرنے اور صارفین کیلئے خوشی کو فروغ دینے کے دبئی حکومت کے اسٹریٹجک مقاصد کے مطابق ہے۔

حکومت کا بنیادی مقصد حکمت عملی اور پورے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ کا انضمام ہے ، جس کی وجہ سے خودکار طریقہ کار اور خدمات کی طرف ایک قابل ذکر تبدیلی آئی ہے۔

ڈیجیٹلائزیشن سے کاغذ کی کل 331 ملین شیٹس کو بچانے میں مدد ملی جس سے 1.3 بلین درہم کی لاگت کم ہوئی ہے اور حکومتی 14 ملین سے زیادہ گھنٹے بچاتے ہیں۔ ماحولیاتی نقطہ نظر سے 39،000 سے زیادہ درختوں کو بچایا گیا ہےجو کاغذ تیار کرنے کیلئے استعمال ہوسکتے تھے۔

گائٹکس میں ہونے والے کانفرنس میں دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے سیکرٹری جنرل عبداللہ البستی، ڈائریکٹر جنرل ڈیجیٹل دبئی حماد المنصوری اور سمارٹ دبئی گورنمنٹ اسٹیبلشمنٹ کے سی ای او ویسم لوتھا کے ساتھ ساتھ شریک حکومتی اداروں کے عہدیداروں اور نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع حماد المنصوری نے کہا کہ دبئی ڈیٹیلائزیشن کیلئے ایک نیا قدم اٹھارہا ہے جو زندگی کے مختلف شعبوں میں ڈیٹیل انقلاب لائے گا جس کی ہدایت اعلی قیادت نے دی ہے جو دبئی حکومت کو دسمبر میں کاغز کے بغیر سو فیصد ڈیجیٹلائز کرے گا۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button