متحدہ عرب امارات

دبئی میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنےکے لیے شاپنگ مالز، ہوٹلوں اور سفر سے متعلق نئے قواعد و ضوابط کی مکمل فہرست

 

خلیج اردو آن لائن

پیر کے روز دبئی کی ڈیزاسٹر اور کرائسز مینجمنٹ سے متعلق سپریم کمیٹی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے پروٹوکولز (قواعد و ضوابط) کا اعلان کر دیا۔

نئے قواعد و ضوابط 2 فروری سے 28 تک نافذ رہیں گے۔

نئے قواعد و ضوابط کا اعلان کورونا ایس او پیز کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

اس حوالے دبئی میڈیا آفس کی جانب سے ٹوئیٹ میں وارننگ دی گئی ہے کہ جان بوجھ کر ان قواعد و ضوابط کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

ہوٹلوں اور دیگر کاروباری مراکز کے لیے نئے قواعد و ضوابط درج ذٰیل ہیں:

  • سینما حال، کھیلوں کے میدان اور دیگر ایسے مراکز جہاں حالز یا کمروں میں لوگ بیٹھتے ہیں ان مقامات میں لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش 50 فیصد کر دی گئی ہے۔ اور احتیاطی تدابیر پر پہلے سے زیادہ سختی سے عمل کیا جائے گا۔
  • نئے قواعد کے مطابق شاپنگ مالز 70 فیصد گنجائش کے ساتھ کام کریں گے۔
  • نئے قواعد کے مطابق اب ہوٹل بھی 70 فیصد گنجائش کے ساتھ کام کریں گے۔
  • ہوٹلوں میں نجی ساحلوں اور سویمنگ پولز میں افراد گنجائش بھی 70 فیصد کر دی گئی ہے۔
  • ریستوران اور کیفوں کو رات 1 بجے بند کرنا ہوگا۔ اور انہیں اپنی عمارت کے اندر کسی قسم کی انٹرٹینمنٹ سرگرمی منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
  • پب اور بار بند کر دیے جائیں گے۔

سفر سے متعلق نئے قوانین درج ذیل ہیں:

  • کسی بھی ملک سے دبئی آںے والے یو اے ای کی رہائشیوں اور سیاحوں کو سفر سے پہلے کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ حاصل کرنا ہوگی۔
  • کورونا ٹیسٹ سفر پر روانگی سے 72 گھںٹے پہلے کروایا گیا ہو، اس سے پرانا ٹیسٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 96 گھںٹے کے درمیان کروایا گیا ٹیسٹ قابل قبول ہوتا تھا۔
  • بعض ممالک میں کورونا کی صورتحال کے پیش نظر وہاں سے آنے والے مسافروں کا دبئی پہنچنے پر ایک اور پی سی آر ٹیسٹ کروایا جا سکتا ہے۔
  • امارتی شہریوں کو سفر سے پہلے ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی، تاہم دبئی پہنچنے پر انکا ٹیسٹ لیا جائے گا۔

نجی پارٹیوں اور تقریبات کے لیے نئے قواعد درج ذیل ہیں:

  • نجی پارٹیوں اور تقریبات میں صرف انتہائی قریبی رشتہ دار شرکت کر سکیں گے۔
  • ان تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 10 مہمان مدعو کیے جا سکیں گے۔
  • اور یہ احکامات گھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والی تقریبات پر یکساں طور پر لاگو ہوں گے۔

کیفوں اور ریستورانوں کے لیے جاری کیے گئے قواعد درج ذیل ہیں:

  • کیفوں اور ریستورانوں میں صارفین کے بیٹھنے کے لیے ٹیبل ایک دوسرے سے 3 میٹر کے فاصلے پر لگائے جائیں گے۔
  • مزید برآں، ریستورانوں میں ایک ٹیبل پر صرف 7 افراد کے بیٹھنے کی اجازت ہوگی، جبکہ کیفیز میں ایک ٹیبل پر صرف 4 افراد کے بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔

فٹنس سنٹروں کے لیے قواعد درج ذیل ہوں گے:

  • نئے قواعد کے مطابق فٹنس سنٹروں میں مشینوں، کھیلوں کے دیگر سامان اور ورزش کے لیے آنے والے افراد کے درمیان 2 سے 3 میٹر کا فاصلہ قائم کیاجائے گا۔

مزید برآں، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دبئی کی حکام کی جانب سے گزشتہ ہفتوں کے دوران دیگر کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں، جیسا کہ دبئی ٹورازم کی جانب سے جاری کردہ تمام تفریحی پرمٹ کینسل کر دیے گئے ہیں۔

  • تمام ہسپتالوں کو ایک مہینے کے لیے تمام غیر ضروری سرجریاں منسوخ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
  • دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے دانتوں کی بیماریوں کے حوالے سے غیر اہم سروسز بھی بند کر دی ہیں۔

مزید برآں، حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی فرد یا کسی کاروباری مرکز کی جانب سے ان قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی شکایت دبئی پولیس کو 901 پر یا دبئی پولیس کی ایپ کے ذریعے کریں۔

Source: Khaleej Times, Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button