متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: دوسروں کی مدد کرنے کے لیے مشہور ایشیائی ٹیکسی ڈرائیور کو اعزاز سے نواز دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

عجمان میں بطور ٹیکسی ڈرائیور کام کرنے والے ایشیائی باشندے کو اپنے صارفین کی مدد کرنے کے صلے بدلے میں عجمان کی حکام کی جانب سے اعزاز سے نواز دیا گیا۔

عجمان پبلک ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی نے ٹیکسی ڈرائیور کے حسن اخلاق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ منتظر حسین رحمت علی دوسروں کی مدد کرنے والے کردار کے مالک ہیں۔

ٹیکسی ڈرائیور منتظر کی نیک دلی اور دوسروں کی مدد کرنے کے  بارے میں رہائشیوں کی جانب سے حکام کو کئی مرتبہ رپورٹس مل چکی تھیں۔ تاہم، منتظر کو اس بار ایک شہری کی راستے میں خراب ہونے والی گاڑی ٹھیک کرنے میں مدد دینے پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

عجمان پبلک ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کی ایکٹنگ ایگزیکٹو ڈائریکٹر سارہ الحسینی کا کہنا تھا کہ "ہم منتظر کے کسٹمرز کی جانب سے متنظر کے بارے میں مثبت فیڈ بیک مل چکی تھی۔ رہائشیوں نے انکی مدد کرنے پر ڈرائیور کی تعریف کی تھی۔ بلکے اس نے سڑکوں پر کئی دیگر افراد کی بھی مدد کی تھی”۔

منتظر نے اعزاز ملنے کے بعد نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اسکی خدمات کو سراہے جانا انکے لیے اعزاز کی بات ہے۔ منتظر کا کہنا تھا کہ وہ خاص طورپر بچوں والی خواتین اور بوڑھے افراد کی مدد کے لیے جو کر سکتے ہیں وہ کرتے ہیں۔

منتظر نے بتایا کہ بعض اوقات اس کے صارف پریشان یا غصے میں ہوتے ہیں تو وہ انہیں پرسکون کرتے ہیں انہیں یقین دلاتے ہیں کہ وہ اپنی منزل تک بحفاظت پہنچ جائیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button