متحدہ عرب امارات

دبئی میں ماسک استعمال نہ کرنے پر کافی شاپ بند 7 دوکانوں پر جرمانہ عائد

(خلیج اردو ) دبئی میں ماسک استعمال نہ کرنے پر کافی شاپ بند 7 دوکانوں پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے ۔
کوفی شاپ میں عملے کو بغیر ماسک پہنے ڈیوٹی کرتے پایا گیا جبکہ کسٹمرز بھی بغیر ماسک پہنے موجود تھے جس کی وجہ سے اس کو بند کردیا گیا جبکہ انٹرنیشل سٹی اور آل بدا کے علاقے میں سماجی فاصلہ استوار نہ کرنے پر 7 دوکانوں پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے ۔ 5 دوکانوں کو وارننگ دی گئی جہاں پر سماجی فاصلہ استوار کرنے کے لئے سٹیکرز نصب نہیں کئے گئے تھے ۔

دبئی انتظامیہ نے 660 تجارتی مراکز کا دورہ کیا جہاں پر کویڈ 19 کے خلاف جاری کردہ اصولوں پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ۔

یاد رہے کہ کویڈ 19 کیسز میں دوبارہ اضافے کے بعد دبئی انتظامیہ متحرک ہے اور جگہ جگہ انسپکشن ٹیمیں چیکنگ کر رہی ہیں ۔جہاں پر خلاف ورزی پائی جاتی ہے تو جرمانہ عائد کیا جاتا ہے جبکہ معمولی کوتاہی پر وارنیگ دی جاتی ہے ۔

 

 

 

 

Source:Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button