متحدہ عرب امارات

ای میل میں سوالات کے جوابات کے بدلے بھاری انعام کی لالچ ، حکام نے بڑے فراڈ سے متعلق خبردار کر دیا

خلیج اردو
دبئی : اگر آپ کو ایک ای میل موصول ہو جائے اور آپ سے کہا جائے کہ چند سوالات کے جوابات دیں اور بھاری رقم انعام کی پیشکش کریں تو سمجھو کہ آپ کے ساتھ فراڈ ہورہا ہے۔

دبئی ایلکٹریسٹی اینڈ واٹر اتھارٹی دیوا نے شہروں کو خبردار کیا ہے کہ یہ فراڈ کے سوا کچھ نہیں۔

اتھارٹی نے رہائشیوں کو جعلی میلز کے بارے میں خبردار کیا ہے جس میں صارفین سے بل ادا کرنے کو کہا جاتا ہے۔ اتھارٹی نے اتوار کو بتایا ہے کہ یہ ای میلز dewa.gov.ae سے نہیں بھیجے جاتے ہیں اور ان سے جعلی ویب سائٹس کے لنکس بھیجے جاتے ہیں۔

دیوا نے تمام صارفین اور سوسائٹی کے اراکین سے گزارش کی ہے کہ وہ ان پیغامات کا جواب نہ دیں یا ان کے اندر موجود کسی بھی لنک پر کلک نہ کریں۔ اتھارٹی نے کہا کہ وہ متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

عام طور پر ایسے فراڈ میں ریائشیوں کو ایک ای میل موصول ہوتا ہے جس میں انہیں کسی انعام کی لاچ دی جاتی ہے۔ انہیں انعام حاصل کرنے کیلئے ابتدا میں کچھ رقم ادا کرنے کی پیشکش کی جاتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ بنک اکاونٹ میں رقم جمع کرائیں اور پھر انعام ملے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button