متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کتے کی جانب سے لڑکی پر حملہ ، مالک کو جرمانہ ادا کرنے کا حکم

خلیج اردو
31 جولائی 2021
دبئی : دو سالوں کی عدالتی کارروائی کے بعد کتے کے مالک کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس لڑکی کو پندرہ سو درہم ادا کرے جسے کتے نے کاٹا تھا۔

ایمریٹس الیوم کے مطابق یہ واقعہ 24 نومبر 2019 کا ہے جہاں ایک لڑکی پر پالتو کتے نے حملہ کیا تھا۔ ماں نے پہلے راشدہ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ جاری کی تھی۔ ماں کے بیان میں بتایا گیا کہ مالک نے کتے کا پنجرہ کھلا چھوڑ دیا تھا جس کی وجہ سے بچی کی زندگی خطرے میں پڑگئی۔

تحقیقات کے بعد استعاثہ عامہ نے استعاثہ عامہ سے کیس پینل کوڈ کے حوالے کیا۔ ابتدائی عدالت نے ملزم کو پانچ سو درہم کا جرمانہ کیا۔ بعد میں جرمانہ دو سو درہم تک کم کیا گیا تھا۔

بچی کی ماں نے معاملہ سول کورٹ پہنچایا جہاں سے وکیل استعاثہ نے ملزم پر الزام عائد کیا کہ ان کی غفلت کی وجہ سے اور پالتو کتے پر کنٹرول نہ ہونے کی وجہ ستے واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے ایک لاکھ درہم ہرجانے کی استدعا کی تھی۔

خاتون کی درخواست عدم ثبوت کی بنا پر قبول نہ نکرتے ہوئے عدالت نے اسے میڈیکل علاج کا خرچہ نہیں دیا تاہم کتے کے مالک کو حکم دیا گیا کہ وہ 15000 درہم متائثرہ خاتون کو ادا کرے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button