متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹیکسیوں کے کرایے کم ہوگئے

خلیج اردو
اسلام آباد: متحدہ عرب امارات میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے بعد شارجہ کی ایگزیکٹو کونسل نے ٹیکسیوں کے کرایوں میں کمی کی ہے۔ اس حوالے سے فیصلے پر عمل درآمد شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کرے گا۔

ایس آر ٹی اے کے حکام کے مطابق ٹیکسی میٹر 4 درہم پر صبح 8:00 بجے سے رات 10:00 بجے کے درمیان کھلتا ہے جس میں اگست میں 15.5 درہم کے مقابلے میں کم از کم سفر کا کرایہ 14.5 درہم ہے۔

میٹر 6 درہم پر رات 10:00 بجے سے صبح 6:00 بجے کے درمیان کھلے گا جبکہ اگست میں 17.5 درہم کے مقابلے کم از کم ٹرپ کرایہ 16.5 درہم تھا۔ ان قیمتوں میں 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے۔

بدھ کو متحدہ عرب امارات کی وزارت توانائی نے ستمبر کے مہینے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی جس کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔

متحدہ عرب امارات میں سپر 98 پیٹرول کا ایک لیٹر آج سے اس مہینے کے تمام فیول اسٹیشنوں پر 3.41 درہم فی لیٹر پر فروخت ہورہا ہے۔

سپیشل 95 پیٹرول کا ایک لیٹر 3.30 درہم ، ڈیزل آج 3.87 درہم جبکہ ای پلس اب 3.22 درہم میں دستیاب ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button