متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : انڈسٹریل ایریا میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

خلیج اردو
دبئی : دبئی میں بدھ کی رات لگنےب والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آگ معمولی نوعیت کی تھی جس کی رپورٹ کے بعد ریسکیو ٹیمیوں نے آگ بجھائی۔

دبئی کی سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ آگ بجلی کی تاروں کی وجہ سے جبل علی کے انڈسٹریل ایریا میں لگی تھی۔ کسی قسم کے کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موجود نہیں۔

اس دوران دبئی کے شہریوں نے کم شدت کے دھماکے کی آواز بھی سنی۔ سوشل میڈیا صارفین نے رپورٹ کیا کہ واقعہ شام ساڑھے نو بجے کے بعد پیش آیا۔

بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے بتایا کہ دھماکہ کم شدت کا تھا۔ اس کی وجہ سے آگ لگ گئی ۔ جبل علی ایئرپورٹ پر لگنے والی آگ کو اب کنٹرول میں لایا جا چکا یے۔ کسی قسم کے زخمی ہونے یا ہلاک کی اطلاع نہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button