متحدہ عرب امارات

دبئی فٹنس چیلنج : شیخ حمدان کا مداح 30 دنوں تک روزانہ 100 کلومیٹر سائیکل چلائے گا

خلیج اردو
16 نومبر 2021
دبئی :34 سالہ بھارتی شہری وینوئی وکٹر جارج پالوپارمبیل نے دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان کی جانب سے دیئے گئے فٹنس چیلنج کے سلسلے میں خود کو پابند کیا ہے کہ وہ 30 دن کے اس فٹنس چیلنج کے دوران روزانہ 100 کلومیٹر تک سائیکل چلائے گا۔

وینوئی نے دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان کی جانب سے جب فٹنس چیلنج کا اعلان کیا گیا تھا تو اس کے بعد سائیکل چلانا شروع کیا تھا اور جب اسے معلوم ہوا کہ دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین اکثر میدان میں سائیکل چلاتے ہیں ، تو بھارتی شہری نے میدان میں سائیکل چلانا شروع کیا۔

بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ شیخ ہمدان سے ذاتی طور پر ملنا میرا خواب ہے۔ میں نے اخبار میں دیکھا کہ وہ میدان میں سائیکل چلاتے ہیں اور میں نے وہاں بھی سائیکل چلانا شروع کیا کہ شاید ایک دن موقع ملے اور میری ان سے ملاقات ہو اور مجھے یقین ہے کہ جلد ہی میرا خواب پورا ہو جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال فٹنس چیلنج میں انہوں نے سائکل چلانے کا آغاز کیا اور وہ روزانہ کی بنیاد پر مشکل سے پچاس کلومیٹر سائکل چلا لیتا تھا اور انہوں نے تیس دنوں میں اٹھارہ کلو وزن کم کیا اور وہ اپنی پسند کی ہر چیز کھاتا تھا۔

اس وجہ سے اس نے اسے اپنی سائیکلنگ جاری رکھنا شروع کی کیونکہ وہ کھانے کا شوقین ہے۔

وینوئی کا خیال ہے کہ وزن کم کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ سائیکل چلایا جائے یا کسی طرح کے کچھ ایکسرسائیز کیے جائیں۔ اوہ ڈائٹنگ کو بے مقصد سمجھتے ہیں۔ اس لیے 2021 کے دبئی فٹنس چیلنج کیلئے انہوں نے روزانہ 100 کلومیٹر سائیکل چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وہ کہتا ہے کہ کچھ اوقات میں ان کے پاؤں شل ہو جاتے ہیں لیکن وہ ہمت نہیں ہارتا اور اپنا مقصد نہیں بھولتا۔ اس بار جب پہلی مرتبہ سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کا آغاز کیا تھا تو یہ کافی مشکل تھا لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اس نے سائیکل چلانا جاری رکھا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button