متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں نوکرانی نے آجر کے ساتھ جھگڑے کے دوران طیش میں آکر خاتون مالکن پر حملہ کر دیا، حکام نے بھیج دیا

خلیج اردو
دبئی : دبئی کی فوجداری عدالت نے گھریلو ملازمہ کو اپنی خاتون مالکن پر حملہ کرنے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔

کیس کے سرکاری دستاویزات کے مطابق ایک خلیجی شہری نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اسے اس کی ملازمہ نے جھگڑے کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

مالکن نے بتایا کہ نوکرانی نے اس پر تشددکی اسے مارا، بالوں سے کھینچا یہاں تک کہ وہ زمین پر گر گئی۔ نوکرانی کے حملے کے دوران اس کی ایک انگلی ٹوٹ گئی تھی۔

متاثرہ خاتون نے مزید کہا کہ اس نے نوکرانی سے جان بچانے کیلئے اپنے بچوں کو مدد کے لیے بلایا جس پر اہل خانہ کی جانب سے پولیس کو بلانے کے بعد افریقی ملازمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

متائثرہ خاتون کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔

فورانزک لیبارٹری کی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ حملہ کی وجہ سے متاثرہ مالکن کی ٹوٹی ہوئی انگلی اور جسم کے مختلف حصوں پر زخموں کے نشانات موجود ہیں۔

سزا پوری ہونے کے بعد خاتون حملہ آور کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button