متحدہ عرب امارات

دبئی میں ایشیا کپ : پاک بھارت میچ کے مزید ٹکٹ جلد فروخت ہونے کیلئے پیش ہوں گے، ٹکٹوں کیلئے نئی شرط کا اعلان کر دیا گیا

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ کیلئے ٹکٹوں کی طلب اندازے سے زیادہ ہے۔

ابتدائی مرحلے میں فروخت کیلئے پیش کیے جانے والے سارے ٹکٹ بک چکے ہیں اور اب پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ایک نئی کھیپ آج صبح 10 بجے فروخت ہوگی۔

ٹورنامنٹ کے ٹکٹنگ پارٹنر، پلاٹینم لسٹ نے کہا کہ براہ کرم نوٹ کریں کہ منتظمین کے مطابق بھارت اور پاکستان کے ٹکٹ اب صرف دوسرے میچوں کے ساتھ پیکجوں میں دستیاب ہوں گے۔

یہ میچ 28 اگست کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

انتہائی زیادہ مانگ کی توقع کرتے ہوئے، ٹکٹنگ پلیٹ فارم نے پہلے آئیے، پہلے پائیے کی خریداری پالیسی ترتیب دی ہے جس کا مطلب ہے کہ شائقین کو آن لائن قطار میں لگنا ہوگا اور یہ اس بات پر منحصر ہے کہ وہ ویب سائٹ پر کب لاگ ان ہوتے ہیں۔

کھیلوں کے روایتی حریفوں کے درمیان میچ کے لیے ٹکٹوں کی پہلی کھیپ پیر کو تین گھنٹے سے کم وقت میں فروخت ہو گئی۔ کئی شائقین ٹکٹ کے حصول کے لیے گھنٹوں انتظار کرتے رہے۔

کچھ لوگ کلاسیفائیڈ ویب سائٹس پر ٹکٹوں کو دوبارہ بیچ کر رقم کمانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پلاٹینم لسٹ نے خبردار کیا ہے کہ ری سیلرز کے ٹکٹ خود بخود منسوخ ہو جاتے ہیں۔ پلیٹ فارم نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ حکومتی ضوابط کے مطابق ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت غیر قانونی ہے۔

اپنے پیغام میں کہا گیا ہے کہ صارفین پلاٹینم لسٹ برانڈڈ ٹکٹس نہ خریدیں جو نام نہاد ثانوی ٹکٹنگ ویب سائٹس یا آن لائن سیلنگ سائٹس کے ذریعے دوبارہ فروخت ہوں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ ٹکٹ گیٹ پر انٹری کے لیے کارآمد نہ ہو یا اسے منسوخ کر دیا جائے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button