متحدہ عرب امارات

طالبان کے بانی رکن ملا برادر کابل پہنچ گئے ، جامع حکومت بنانے کیلئے مشاورت شروع کریں گے

خلیج اردو
21 اگست 2021
کابل : طالبان کے بانی رکن اور قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ، نائب امیرملا عبدالغنی برادر افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج حکومت سازی سے متعلق مشورے شروع کریں گے۔

طالبان کی حمایت یافتہ سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک اور سنیئر رہنما خلیل حقانی کی بھی گل بدین حکمت یار سے ملاقات ہوئی ہے۔

افغان طالبان نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ملا برادر ایک داخلی سطح پر خودمختار اور جامع حکومت سازی کیلئے مشاورت کا آغاز کریں گے۔ ملا عبدالغنی برادر کابل میں افغان سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

مسٹر برادر چند روز قبل ہی 20 برس بعد قندھار پہنچے ہیں جہاں میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کا استقبال کیا گیا۔اس کے پہنچنے کے چند گھنٹوں بعد طالبان نے اعلان کیا کہ اس دفعہ ان کا کردار مختلف رہے گا۔

ملابرادر کو دوہزار دس میں گرفتار کیا گیا تھا اور دوہزار اٹھارہ میں امریکہ کے کہنے پر اسے رہا کرکے قطر میں لے جایا گیا۔ اسے دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کا سربراہ قائم کیا گیا تھا۔

جمعہ کے روز خلیل حقانی طالبان کے نائب رہنما سراج الدین حقانی کے چچا کو کابل کی ایک مسجد میں نماز کی امامت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

نام نہاد حقانی نیٹ ورک کے ایک اور اہم رہنما انس حقانی بھی دارالحکومت کابل میں تھے اور انہوں نے سابق صدر حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button