خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی کے ہوائی اڈے پر کوکین کے کیپسول بذریعہ آنت سمگل کرنے کی کوشش کرنے والا مسافر پکڑا گیا۔

خلیج اردو: دبئی میں ایک 43 سالہ شخص کو آنت میں رکھ کر کوکین سمگل کرنے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی، یہ شخص دبئی ایئرپورٹ کے ایک چیک پوائنٹ پراس وقت پکڑا گیا، جب ایک کسٹم افسر کو یہ اپنے حرکات و سکنات سے مشکوک لگا-

کسٹم آفیسر نے اسے ایک طرف کھینچ لیا اور پوچھا کہ کیا وہ کوئی ممنوعہ اشیاء لے کر جا رہا ہے ، جس کی اس نے تردید کی۔ اس کے بعد ملزم کو ایک ڈیٹیکٹر کے پاس لے جایا گیا، جہاں کسٹم افسر نے اس کے شکم میں کیپسول دیکھے۔

اس کے بعد اس شخص نے 1000 ڈالر میں کوکین کے کیپسول پیٹ میں لے جانے کا اعتراف کیا۔

کسٹم آفیسر نے اسے جنرل ڈیپارٹمنٹ فار ڈرگ کنٹرول کے حوالے کر دیا۔ اس کے بعد حکام نے اس بات کو یقینی بنایا کہ کیپسول ہسپتال میں نکال لئے گئے ہیں، اور ملزم کوعدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ مجرم نے پبلک پراسیکیوشن کے سامنے اپنا اعتراف جرم کرلیا-

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button