خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے سولر پینلز میں چھپائی گئی 68 ملین درہم مالیت کی منشیات ضبط کر لیں

خلیج اردو: دبئی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ اس نے 10 رہائشیوں کو 1,056 کلو گرام کرسٹل میتھ اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا جس کی اندازا” اسٹریٹ ویلیو 68.64 ملین درہم ہے۔

انسداد منشیات کے جنرل ڈیپارٹمنٹ نے "پینلز” نامی ایک فعال آپریشن – میں 264 کمرشل سولر پینلز میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی۔

دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری نے کہا کہ دبئی پولیس منشیات فروشوں اور فروغ دینے والوں کو گرفتار کرنے اور کمیونٹی کو نقصان پہنچانے کی ان کی کوششوں کو ناکام بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ دبئی پولیس مجرموں اور ان کے سہولت کاروں سے آگے رہنے کے لیے اپنے کام کے طریقہ کار کو مسلسل تیار رکھتی ہے۔

ماہر میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری، اسسٹنٹ کمانڈر انچیف برائے کرمنل انویسٹی گیشن افیئرز، نے وضاحت کی کہ وہ تمام حفاظتی نکات اور معلومات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، خاص طور پر جب وہ ہمارے پیارے وطن اور کمیونٹی کی حفاظت اور سلامتی کے مفاد میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایک بین الاقوامی ڈرگ سنڈیکیٹ کے بارے میں سیکیورٹی ٹپ ملنے پر ایک ٹاسک فورس تشکیل دی جو سولر پینلز کی کھیپ میں جنوبی امریکی ملک سے آنے والی منشیات کی اسمگلنگ کا ارادہ رکھتی تھی۔

انہوں نے کہا ” کہ یہ ضروری تھا کہ اس عمل میں ملوث تمام مشتبہ افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ، اس بات کے لئے جس پہلے ملزم جس نے بندرگاہ پر کھیپ حاصل کی اور اسے امارات پہنچایا ہم نے اسکی کڑی نگرانی کی جو آخرکار ہمیں باقی نو مشتبہ افراد تک لے گیا۔”

مشتبہ افراد کی نگرانی
انسداد منشیات کے جنرل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر عید محمد حریب نے کہا کہ ان کی ٹیموں نے مشتبہ افراد کی کڑی نگرانی کی اور ان کا سراغ لگاکر انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

انہوں نے کہا، "دبئی پولیس کی انسداد منشیات ٹیموں نے پہلے مشتبہ شخص کا سراغ لگایا جب اس نے کھیپ کو بندرگاہ سے ایک گودام میں منتقل کیا تاکہ اسے دوبارہ کسی دوسرے ملک میں بھیجا جا سکے۔”

بریگیڈیئر حریب نے مزید تصدیق کی کہ انہوں نے تمام 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان سے 264 کمرشل سولر پینلز میں چھپائی گئی 1,056 کلو گرام کرسٹل میتھ ضبط کی، جبکہ ان کے قبضے سے درہم 1.637 ملین بھی برآمد ہوئے۔

انہوں نے والدین اور ماہرین تعلیم پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں میں منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں شعور بیدار کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "آگاہی پروگراموں کے ذریعے ابتدائی روک تھام ہمارے نوجوانوں کو منشیات اور اسکی لت سے بچانے کے لیے بہترین حکمت عملیوں میں سے ایک ہے۔”

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button