متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس کے اسمارٹ اسٹیشن نے سال کے پہلے 6 ماہ میں 66 ہزار ٹرانزیکشنز مکمل کر لیں

 

خلیج اردو آن لائن:

جمعے کے روز دبئی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سال 2021 کے پہلے 6 ماہ کے دوارن دبئی پولیس اسمارٹ اسٹیشنز کے ذریعے 66 ہزار 432 ٹرانزیکشنز مکمل کی گئیں۔

دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اور اسمارٹ پولیس اسٹیشن پراجیکٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین برگیڈیئر جمال سلیم ال جالف نے بتایا کہ اسمارٹ اسٹیشنز کی جانب سے سر انجام دی گئی ٹرانزیکشنز میں 3884 رپورٹ ہیں جو ان تھانوں کے ذریعے رجسٹر کی گئیں۔ مزید برآں، امارات میں بھر میں قائم کی گئے 16 اسمارٹ اسٹیشنوں پر سائلین کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 865 رہی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دبئی پولیس کی جانب سے فراہم کردہ اسمارٹ چینلز عوام میں بہت مقبول ہوئے ہیں۔ کیونکہ ان اسمارٹ چینلز کی وجہ کسی بھی کام کر وانے کے لیے دکار وقت اور محنت میں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دبئی پولیس دبئی کی قیادت کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کی ہمیشہ خواہاں رہی ہے۔

یاد رہےکہ اسمارٹ پولیس اسٹیشن پر کوئی انسانی مداخلت نہیں ہوتی بلکہ اسمارٹ ٹیکنالوجی پر مشتمل ان تھانوں میں سائل اپنے کام خود سر انجام دیتے ہیں۔ ان تھانوں میں 7 زبانوں میں سروسز فراہم کی گئی ہیں۔ اور یہ ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے کھلے رہتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button