متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 454 سائیکل ضبط کر لیے

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس نے سائیکل سواروں کی جانب سے کی جانے والی ٹریفک قوانین کی 7 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں نوٹ کیں۔ اور ان خلاف ورزیوں کے باعث 454 سائیکل ضبط کیے۔

دبئی پولیس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک کی جانب سے سائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ وہ خود کی حفاظت کو یقینی بنا سکیں۔

دبئی پولیس میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک کے قائم مقام ڈائریکٹر کرنل جمعہ بن سویدان نے نشاندہی کی کہ متعدد سائیکل سواروں کو نامزد لینوں اور پٹریوں میں سائیکل نہ چلانے اور سائیکلنگ کے قوانین کی عدم توجہی اور غفلت کے نتیجے میں سنگین حادثات اور زخمیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کرنل جمعہ نے بتایا کہ دبئی پولیس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ ٹریفک نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سائیکلوں کو ضبط کرنے کے لئے ڈیرا اور بر دبئی میں متعدد ٹریفک کریک ڈاؤن شروع کیے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 2021 کے آغاز سے ہی ٹریفک مہموں کے نتیجے میں 7 ہزار 31 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں اور 454 سائیکل ضبط ہوگئیں۔

دبئی پولیس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک کے قائم مقام ڈائریکٹر نے سائیکل سواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہیلمٹ پہننا، روشنی منعکس کرنے والی جیکٹ پہننے، ٹریفک علامات پر عمل پیرا ہونا، سامنے اور سائیکل کے عقب میں لائٹس لگانا اور مناسب بریک سمیت ٹریفک کی حفاظت کے دیگر قواعد و ضوابط پر مکمل پابند ہوں۔

انہوں نے عوام سے "ہم سب پولیس” سروس کے ذریعے لاپرواہ سائیکل سواروں اور موٹر سواروں کی اطلاع کر کے دبئی ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی تاکید کی

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button