متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس : ٹریفک جرمانوں پر 100 فیصد ڈسکاؤنٹ اسکیم پھر سے شروع

پچھلے ایک سال کے دوران دبئی پولیس ٹریفک جرمانے میں چھوٹ کے اقدام سے 557،430 ڈرائیوروں نے فائدہ اٹھایا۔

دبئی پولیس نے پیر کے روز اعلان کیا کہ ٹریفک جرمانوں پر ڈرائیورز کو 100 فیصد تک ڈسکاؤنٹ مل سکتا ہے. رواں سال 6 فروری کو اس اسکیم کا پہلا مرحلہ ختم ہوا تھا ، جس کے کامیاب ہونے کے بعد اب دوسرا مرحلہ شروع کیا گیا ہے.

پولیس نے کھا کے اس اسکیم کے دوران ڈرائیورز نے پانچ سو چھتالیس لاکھ درہم سے زیادہ کی رقم کا فائدہ اٹھایا ہے، پولیس کا کہنا ہے کے اوسطن ایک ڈرائیور نے 981 درہم کے فائدہ اٹھایا تھا.

100 فیصد ٹرافک ڈسکاؤنٹ کو دبئی پولیس نے مندرجزیل حصوں میں تقسیم کیا ہے

7 فروری ، 2019 کو ، دبئی پولیس نے ٹریفک جرمانوں پر ڈسکاؤنٹ کا اپنی نوعیت کا پہلا اقدام شروع کیا.

  • جس نے تین ماہ تک کوئی ٹریفک خلاف ورزی نہیں کی اس کو جرمانوں پر 25 فیصد ڈسکاؤنٹ مل سکتا ہے
  • جس نے چھ ماہ تک کوئی ٹریفک خلاف ورزی نہیں کی اس کو جرمانوں پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ مل سکتا ہے
  • جس نے نو ماہ تک کوئی ٹریفک خلاف ورزی نہیں کی اس کو جرمانوں پر 75 فیصد ڈسکاؤنٹ مل سکتا ہے
  • جس نے ایک سال تک کوئی ٹریفک خلاف ورزی نہیں کی اس کو جرمانوں پر 100 فیصد ڈسکاؤنٹ مل سکتا ہے

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button