متحدہ عرب امارات

پیاز چوری کرنے کے الزام میں دو افراد کو جیل کی سزا سنا دی گئی

خلیج اردو
دبئی : دبئی کی فوجداری عدالت نے ایک پورٹر اور اس کے دوست کو تین مہینے جیل کی سزا سنائی ہے جو پیاز کی بوری چرانے کی کوشش کررہے تھے جس کی قیمت تین سو درہم ہے۔

یہ کیس پچھلے سال ستمبر کا ہے جب سبزیوں اور پھلوں کی ایک کمپنی کے گارڈ نے دبئی کے الاور مارکیٹ میں ایک رپورٹ درج کی جس میں دو افراد پر پیاز کی بوریاں چوری کرنے کا الزام تھا۔

تحقیقات کے دوران گارڈ کے ریکارڈ شدہ بیان کے مطابق اس نے دیکھا کہ ایک پورٹر ان کی کمپنی کی جانب بڑھ رہا تھا اور اسے ایک ریڑے میں ڈال رہا تھا۔

گارڈ نے بتایا کہ جب وہ ٹرک کے قریب گیا تو اس نے دیکھا کہ ایک اور شخص اس پورٹر کی مدد کررہا تھا اور وہ دونوں تاریکی کا فائدہ اٹھا کر چوری کی کوشش کررہے تھے۔

پورٹر اور اس کا دوست اپنے جرم کا اعتراف کر گئے تھے جس کے بعد عدالت نے دونوں پر فرد جرم عائد کیا۔عدالت نے سزا سنائی جس کے بعد انہیں جلا وطن کیا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button