متحدہ عرب امارات

سوشل میڈیا پر جعلی کرنسی فروشوں سے بچیں ، پولیس کی جانب سے گرفتار دو افراد کو جیل کی سزا سنا دی گئی

خلیج اردو
دبئی : دبئی کی فوجداری عدالت نے دو افریقی باشندوں کو دھوکہ دہی کے الزام میں ایک سال کیلئے جیل بھجوا دیا ہے جن کو سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدر کیا جائے گا۔

دونوں ملزمان نے ایک عرب شخص کو سوشل میڈیا پر اشتہار کا حوالہ دے کر لالچ دی اور ان کو بتایا کہ وہ کرنسی ڈیلر ہیں اور ڈالر کو پرکشش قیمت کا تبادلہ چاہتے ہیں۔

متائثرہ شخص نے ان سے رابطہ کیا اس امید سے کہ یہ ایک بہتر ڈیل ثابت ہو گی اور انہیں 75,000 درہم دیئے تاکہ بدلے میں 30,000 ڈالر مل سکیں۔ متائثر شخص کو جب نوٹ دیئے گئے تو بعد میں معلوم ہوا کہ وہ ڈالر جعلی تھے۔

تحقیقات کے دوران متائثرہ شخص نے بتایا کہ جب انسٹاگرام پر ڈالر فروخت کرنے کا اشتہار دیکھا تو اس نے رابطہ کیا جس پر اس نے درخواست کی کہ کیا یہ ڈالر یو اے ای میں بھی فروخت ہوتے ہیں۔

عرب بشاندے کو بتایا گیا کہ اشتہار دینے والا بیرون ملک رہتا ہے لیکن وی اے ای میں اس کا ایک دوست ہے۔ اس شخص نے اسے دو موبائل نمبر بھجوائے اور اس پر رابطہ کرنے کا کہا۔

عرب شخص نے بتایا کہ وہ دو افریقیوں سے ملا جنہوں نے اسے 75,000 درہم کے بدلے تیس ہزار ڈالر دیئے۔ تحقیقات کے دوران پہلے ملزم نے بتایا کہ وہ ایسا کمیشن پر کرتا ہے اور اسے اس کیلئے تین سو درہم ملتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button