متحدہ عرب امارات

دبئی میں نجی عبادات کے کمروں اور ہالوں کیلئے محکمہ اسلامی امور سے پیشگی اجازت لینی پڑے گی

خلیج اردو
27 ستمبر 2021
دبئی : دبئی میں ایک نئی قرارداد جاری کی گئی ہے جس کے مطابق نجی طور پر عبادات کیلئے کمرہ یا ہال بنانے یا پہلے سے موجود شدہ بلڈنگ کو استعمال سے قبل حکام سے پیشگی اجازت لینا پڑے گا۔

ایسے نجی کمرہ صرف اس صورت میں بنانے کی اجازت ہوگی اگر اسلامی امور اور خیراتی سرگرمیوں کے إھکمے سے اجازت نامہ مل جائے۔

یہ ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین اور دبئی کے ولی شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے عبادات کے کمروں کو باقاعدہ بنانے سے متعلق قرارداد جاری کی ہے۔

یہ دبئی میں پہلے سے موجود یا نئے بننے والے کمروں پر لاگو ہوتا ہے۔ بشمول فری زون یا خصوصی ترقیاتی زون میں موجود کمروں کے۔

قرارداد کے مطابق اسلامی امور کا محکمہ نجی اور سرکاری نماز کے کمروں کی تصدیق کرنے اور انہیں باقاعدہ بنانے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button