متحدہ عرب امارات

مہینوں انتظار کی اب ضرورت ختم ، آسان طریقے سے اماراتی شناختی کارڈ بنانے کا طریقہ جانیئے

خلیج اردو
27 ستمبر 2021
دبئی : رہائشی اپنی نئی امارات کی آئی ڈی کیلئےطویل انتظار کی اطلاع دے رہے ہیں۔ یہ پہلے کا نہ کیا گیا کام یعنی بیک لاگ کی وجہ سے ہے کیونکہ متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت (آئی سی اے) فی الحال نئی ایمریٹس آئی ڈی متعارف کروا رہی ہے۔

ایمریٹس آئی ڈی اعلی صلاحیت اور الیکٹرانک ڈیٹا کی ترجمانی کی خصوصیات کے ساتھ جدید تکنیکی حروف پر مشتمل ہوگی اور فی الحال اس کے بننے کیلئے دنوں سے لے کر چار ماہ تک انتظار کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

امارات کی شناخت دبئی کے باشندوں کیلئے تقریبا دوسری جلد ہے اور حکام نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ جب آپ ہارڈ کاپی کے آنے کا انتظار کر رہے ہوں ، آپ آئی سی اے ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل کاپی تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

نئی اماراتی شناختی کارڈ کیلئے آسان مراحل مندرجہ ذیل ہیں۔ آئی سی اے ایپلیکیشن اور یو اے ای پاس اپلیکیشن کو ڈاؤنلوڈ کیجئے جس سے آپ کو آئی سی اے اپلیکیشن تک رسائی مل جائے گی۔
اپلیکیشن کی مدد سے آئی ڈی ری نیول کیلئے اپلائی کیجئے۔
پرسنل والٹ میں جاکر اپنی آئی ڈی تلاش کیجئے۔
ایسے میں جب آپ اپنے آئی ڈی کارڈ کی ہارڈ کاپی کیلئے انتظار کررہے ہوں، ایک کیو آر کوڈ ڈیجیٹل آئی ڈی پر موجود ہوگا جو آپ کا انتظار کررہا ہوگا۔

آئی سی اے اپلیکیشن کی مدد سے رہائشی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں۔ وہ اپنے لیے اور اپنے اسپانسرڈ کیلئے اسے آسان طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔

یو اے ای پاس متحدہ عرب امارات میں پہلا قومی ڈیجیٹل شناختی پاس ہے جو رہائشیوں اور شہریوں کو انلائن سروسز تک رسائی ممکن بناتا ہے جس میں وہ محفوظ ڈیجیٹل ٹرانیزیکشن ، اپنے آفیشل ڈاکومنٹس کو ڈیجیٹلائز کرنے اور اپنے پارٹنرز کیلئے سرکاری دستاویزات کی مدد سے کوئی درخواست دے سکتے ہیں۔

اس نئے آئی ڈی کارڈ میں پانچ نئے بہترین فیچرز ہیں۔

ایسے ڈیٹا کی حفاظت کرنا جو دیکھائی نہ دیتا ہو۔ یہ آئی سی اے کے ای لنک کے مدد سے پڑھا جاتا ہے۔
اس میں لمبے دورانیے کیلئے ایک اعلی معیار کا کارڈ ملے گا۔ اس کیلئے پولی کاربونیٹ کا استعمال ہوا ہے جو دس سالوں کیلئے آئی ڈی کارڈ کی زندگی برقرار رکھتا ہے۔

اس میں جدید تکنیکی اور ٹیکنالوجیکل خصوصیات ہپیں۔ اس میں اعلی چپ کی صلاحیت ہے اور بغیر چھوئے پڑھنے والے فیچرز۔
اس میں کنسولیڈیٹڈ تھری ڈی تصویر ہوتی ہے جو لیزر پرنٹنگ کی مدد سے آپ کی تاریخ پیدائش کی تصدیق کرتا ہے۔

اس میں اضافی فیلڈز اور کوڈز کی تعریف ہوتی ہے۔ ذاتی ڈیٹا ، جاری کرنے والی اتھارٹی اور پاپولیشن گروپ کی اس میں خصوصیات موجود ہیں،

اگر رہائشیوں کا شناختی کارڈ ایکسپائر ہو جاتا ہے تو اس کیلئے تیس دنوں کا گریس پیریڈ ہے جس کے گزرنے کے بعد آپ کو یومیہ بیس درہم کا جرمانہ ہوگا جس میں زیادہ سے زیادہ ایک ہزار درہم کا جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

جب آپ کا اماراتی شناختی کارڈ ایکسپائر ہو جائے گا تو وفاقی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت ایف آئی سی آپ کو ایک پیغام بھجوائے گا جس میں آپ سے نیا آئی ڈی کارڈ بنانے کی درخواست کی جائے گی۔ اس کے بعد آپ ایف اے آئی سی کی ویب سائیٹ پر انلائن یا ٹائپنک سنٹر پر جاکر یہ سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

Source : Lovin.com

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button