متحدہ عرب امارات

دبئی سڑک حادثے کا شکار ہونے والے شخص کو 6 لاکھ درہم دیئے گئے ہیں

خلیج اردو
07 اگست 2021
دبئی : ایک بھارتی شہری جو متحدہ عرب امارات میں ایک حادثے میں زخمی ہوا تھا ، کو مداوے کے طور پر چھ لاکھ درہم کی رقم دی گئی ہے۔ ایک سال کی عدالتی جدوجہد کے بعد ایسا ممکن ہو پایا۔

قانونی نمائندے سلام پیپینیسری کے مطابق 12 جنوری 2020 کو الپہ سے تعلق رکھنے والے رجاس محمد کنہی العین – ابوظہبی روڈ پر حادثے کا شکار ہوا تھا۔

دبئی ٹریفک کورٹ نے دوسری گاڑی کے ڈرائیور کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا اور اس پر 5 ہزار درہم کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

وکیل استعاثہ کے مطابق اس کا موکل سخت زخمی حالت میں اسپتال داخل تھا اور وہاں سے ہی کیس لڑتا رہا۔

انہوں نے بتایا کہ کیس انشورنس کمپنی اور ڈرائیو کے خلاف تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا تھا۔،

پیپنیسری کے مطابق انہوں نے مڈیکل رپورٹس کے ساتھ عدالت میں کیس دائر کیا۔ عدالت نے انشورنس کمپنی کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے متائثرہ شخص کے مدوار کیلئے رقم ادا کرنے کا حکم دیا۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button