متحدہ عرب امارات

سیاحوں کے لیے اچھی خبر: دبئی سفاری پارک 5 اکتوبر سے کھول دیا جائے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میڈیا آفس کی جانب سے پیر کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ دبئی سفاری پارک کو 5 اکتوبر 2020 سے سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

اس پارک کی خصوصیت کیا ہے؟

دبئی سفاری پارک 119 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔ جس میں 3 ہزار کے قریب ممالیہ جانور، پرندے اور دیگر خوشی اور تری کے جانور رکھے گئے ہیں۔

مزید برآں، سیاحوں کے وزٹ کو دوبالا کرنے کے لیے اس پارک میں دیگر کئی سرگرمیوں کو شامل کیا گیا ہے، جیسا کہ جانوروں کو کھانا کھلانا، تعلیم اور آگاہی پروگرام اور موسمی سرگرمیاں شامل ہیں۔

اس پارک میں کچھ نئے جانوروں کو بھی شامل کیا گیا ہے، جیسا کہ افریقی ہاتھی اور زرافہ۔  پارک میں شامل کیے گئے نایاب جانوروں میں کموڈو ڈریگن پیچ دار سینگوں والے ہرن، عربی اوریکس، رنگین افریقی جنگلی کتے، گوریلا ، ہندوستانی بندر اور دیگر کئی جانور شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پارک تین اقسام کے دیہاتوں پر مشتمل ہے۔

جس میں افریقی گاؤں، ایشیائی گاؤں، اور ایکسپلورر گاؤں شامل ہیں۔

افریقی گاؤں:

افریقی گاؤں گھومنے پھرنے کے لیے ایک وسیع میدان ہے جس میں افریقی جانور رکھے گئے ہیں۔ اس میں آنے والے سیاحوں کو براعظم افریقہ کی ایک حقیقی جھلک دیکھنے کو ملتی ہے۔  اس گاؤں میں افریقی ہاتھی سمیت دیگر چھوٹے بڑے سمندری اور خشکی کے جانور رکھے گئے ہیں۔

ایشیائی گاؤں:

ایشیائی گاؤں براعظم ایشیا کی تہذیب اور ثقافت کی جھلک پیش کرتا ہے۔ اس گاؤں میں ایشیائی جانور رکھے گئے ہیں۔

ایکسپلورر ویلیج:

ایکسپلورر ویلیج جیسا کہ نام سے واضح ہے،متجسس لوگوں کے لیے بنایا گیا گاؤں ہے۔ جس میں سیاح گھوم پھر کر دنیا بھر کے جانور دیکھ سکتے ہیں۔ جن میں زرافے، رنگین پرندے اور دریائی گھوڑے تک شامل ہیں۔

سب سے بڑھ کر اس پارک کی خاص بات یہ ہے اس میں سیاح ایک گاڑی کے ذریعے  ذیزرٹ سفاری کا لطف لے سکتے ہیں۔ اور عربی نسل کے جانور دیکھ سکتے ہیں۔

Source: Khleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button