متحدہ عرب امارات

شیخ زید روڈ پر سپرکار میں لگنے والی آگ پر چند منٹوں میں قابو پالیا گیا

خلیج اردو
22 نومبر 2021
دبئی : پیر کے روز دبئی کے شیخ زید روڈ پر سپر کار میں آگ لگ گئی جس پر بروقت قابو پایا گیا۔ روزنامہ عربی اخبار البیان کے مطابق آگ کی اطلاع صبح 10.56 بجے دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پام جمیراہ کی طرف جانے والے ایگزٹ پر لگی آگ بجھائی گئی۔

دبئی سول ڈیفنس اور دیگر فرسٹ ریسپونڈر نے چھ منٹوں میں پہنچ کر علاقوں کو کارڈن آف کیا۔ آگ پر 11.11 پر قابو پالیا گیا تھا۔

سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ کار مکمل طور پر جل گئی ہے۔ علاقے کو تحقیقات کیلئے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button