متحدہ عرب امارات

دبئی 1 ہزار افراد کو 10 سالہ کلچرل ویزا جاری کرے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ دنیا بھر سے 1 ہزار تحلیق کاروں اور فنکاروں کو 10 سالہ کلچرل ویزے جاری کرے گا۔

اس اقدام کا اعلان منگل کے روز دبئی کلچر اینڈ آرٹس اتھارٹی کی جانب سے کیا گیا ہے۔ کلچرل ویزے کا اقدام 2019 میں دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے کیا گیا تھا اور کلچر اینڈ آرٹس اتھارٹی کیجانب سے کیا جانے والے اعلان اس اقدام کا حصہ ہے۔

پہلی بار جب اس ویزے کا اعلان کیا گیا تھا تو دبئی کلچر کو 46 ممالک سے 216 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ ان میں 120 افراد ویزا حاصل کرنے کے لیے طے شدہ شرائط پر پورا اترے تھے۔ اور ان میں سے زیادہ تر افراد کو ویزے جاری کیے جا چکے ہیں اور باقی پر کام جاری ہے۔

کلچرل ویزے کو لانچ کرنے کا مقصد دبئی کو ثقافت کا مرکز بنانا، تخلیقی سرگرمیوں کے لیے انکیوبیٹر اور ٹیلنٹ کا مرکز بنانا ہے۔

دبئی کلچر کی ڈائریکٹر جنرل ہالہ بدری کا کہنا ہے کہ "دبئی تخلیقی سرگرمیوں اور تخلیق کاروں کو موزوں ماحول فراہم کرتا ہے۔ اور دنیا بھر سے تخلیق کاورں اور فنکاروں کو اپنی طرف متوجہ کر کے ثقافتی سطح پر دنیا بھر میں یو اے ای کی پوزیشن کو بہتر بنایا ہے”۔

انہوں نے بتایا کہ طویل مدتی ویزا تخلیق کاروں اور فنکاروں کو دبئی میں مستحکم سکونت فراہم کرتا ہے اور تخلیقی معیشت کے پیدا ہونے سے دبئی پیدوار میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں بتایا کہ اس اقدام سے اس شعبے میں زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گیں۔

اس ویزے کے لیے اہلیت کا معیار درج ذیل ہے:

درج ذیل شرائط پوری کرنے والے افراد کی درخواستیں اس ویزے کے لیے منظور کی جاتی ہیں:

  • کب سے ملک کے رہائشی ہیں
  • علمی اور تخلیقی کامیابیوں کا ریکارڈ
  • اور اختیاری شرائط اور دیگر وعدوں کو پوران کرنے کی خواہش موجود ہونی چاہیے۔ جس میں یو اے ای کے معاشرے کے لیے تخلیقی یا فنکارانہ صلاحیتوں 36 گھنٹے خدمات انجام دینے کا عہد بھی شامل ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button