متحدہ عرب امارات

یکم جنوری سے دبئی دو نئے بس روٹ کی شروعات کرے گا

خلیج اردو
28 دسمبر 2020
دبئی : روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نئے سال پر دو نئے بس روٹس کی شروعات کا اعلان کیا ہے ۔ یہ روٹ 2020 کے اسٹیشنوں کیلئے میٹرو کو لنک کرتی سروسز ہیں۔

آر ٹی اے کے مطابق پہلا روٹ ایف 45 ہے جو الف فرجان میٹرو اسٹیشن سے شروع ہوکر رش اوورز میں 20 منٹ کے وقفے پر ڈسکوری گارڈن کی طرف جاتا ہے ۔ دوسرا روٹ F56 ہے اور یہ دبئی انٹرنیٹ سٹی اسٹیشن سے شروع ہوتا ہے اور رش اوورز میں 15 منٹ کے دورانیے سے الخیل میٹرو اسٹیشن کی طرف جاتا ہے۔

آر ٹی اے کی پبلک ٹرانسپورٹ ایجنسی میں پلاننگ اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر عادل شکیری کا کہنا ہے کہ یکم جنوری کو ہی آر ٹی اے دو بس راستوں کو بند کردے گی۔ پہلا روٹ 85 دبئی انٹرنیٹ سٹی میٹرو اسٹیشن سے ڈسکوری گارڈن تک ہے جبکہ دوسرا روٹ ایف 42 ہے ابن بطوٹہ میٹرو اسٹیشن سے ڈسکوری گارڈن تک جاتا ہے۔ ان دونوں کو نئے سال کی شروعات میں بند کیا جائے گا۔

اسی تناظر میں پبلک ٹرانسپورٹ ایجنسی نے 27 دسمبر کو متعدد تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں جن میں بعض بس راستوں کے ٹرانزٹ ٹائم پر نظر ثانی اور کئی دیگر افراد کے سروس ٹائم کے شیڈول کو شامل کیا گیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button