متحدہ عرب امارات

جعلی دستاویزات کی مدد سے زمین کرائے پر لینے والے دو غیر ملکیوں کو جیل کی سزا سنا دی گئی

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں دو ایاشیائی باشندوں کو ایک جی سی سی رکن ملک کے باشندے کے دستخط اور معلومات کا استعمال کرتے ہوئے دبئی انڈسٹریل سٹی میں زمین کرایے پر لینے کے جرم میں دو سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ سزا پوری ہونے پر انہین ملک بدر کیا جائے گا۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ پچھلے سال دسمبر 2020 میں جب اس کیس کے متائثرہ شخص کو ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تو اس کا کیس استعاثہ عامہ کے حوالے کیا گیا۔

گرفتاری کے بعد متائثرہ شخص کو معلوم ہوا کہ اسے ایک کیس میں سزا سنائی گئی ہے اور اسے 600,000 درہم ادا کرنے ہیں۔ زمین کے لیز کے معاہدے کی قیمت جس میں اس کے (جعلی) دستخط ہوئے تھے ، سے متائثر شخص نے لاعلمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے حکمران عدالت کے حکم کے بعد دبئی ایئرپورٹ کی مطلوبہ فہرست میں اپنا نام شامل کیے جانے پر حیرت کا اظہار کیا۔ اسے متعلقہ حکام کے پاس منتقل کرنے اور دستاویزات اور زیربحث معاہدہ پیش کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ اس کے سرکاری شناختی کاغذات کی کاپیاں اس کا نام جعلی کاروباری معاہدے میں بطور پارٹنر درج کرنے کیلئے استعمال کی گئی تھیں۔

دبئی انڈسٹریل سٹی کے ایک گواہ نے وضاحت کی کہ مجرموں نے 2016 میں کمپنی کے قیام کیلئے درخواست میں جعلی دستاویزات منسلک کیں جن میں اس کی غیر موجودگی میں شہری پارٹنر کے دستخط بھی شامل تھے۔

اس طرح سے انہیں لازمی اجازت مل گئی اور انہوں نے کمپنی کی بنیاد رکھی۔ تاہم 2020 میں ملزمان کرایہ دینے میں ناکام رہے۔ اس معاملے کو دبئی کی سرکاری افیئر ڈویژن کے ساتھ اٹھایا گیا جس کے بعد اصل ملزمان کا تعاقت کرکے انہیں گرفتار کیا گیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button