Uncategorizedخلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات پولیس نے متعدد کارحادثات کی نئی ویڈیو میں ڈرائیوروں کو غیر محتاط ڈرائیونگ کے خلاف خبردار کیا ہے۔

خلیج اردو: ابوظہبی پولیس نے موٹرسواروں کو چوراہوں کو عبور کرنے کے خطرے سے خبردار کرنے کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا کہ ٹریفک سگنلز کو ویسے ہی پھلانگ کر کراس کرنا کتنا مہلک ہو سکتا ہے۔

پولیس نے موٹرسواروں کے سرخ بتیوں کو پھلانگنے اور ڈرائیوروں کی عدم توجہی کے باعث ہونیوالے سڑک حادثات کی فوٹیج شیئر کی۔

پہلے واقعے میں، پریشان ڈرائیور کو ٹریفک لائٹ سرخ ہونے کے باوجود اپنی کار کو بائیں طرف موڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو کار دوسری سمت سے آنے والی وین سے ٹکرا گئی۔ کم از کم دو گاڑیوں کو تصادم سے بچنے کے لیے زور سے بریک لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ دیگر گاڑیاں ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے اچانک الٹ گئیں۔

دوسرے کلپ میں، ایک پریشان ڈرائیور سیدھا زیبرا کراسنگ سے گزرا جب سگنل سرخ تھا اور بائیں طرف مڑنے والی مخالف سمت سے آنے والی دو دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔

ابوظہبی پولیس نے گاڑی چلانے والوں کو یاد دلایا کہ ابوظہبی امارات میں گاڑیوں کو ضبط کرنے کے حوالے سے 2020 کے قانون نمبر (5) میں واضح کیا گیا ہے کہ سرخ بتی کو پھلانگنے والے ڈرائیوروں کو 1,000 درہم جرمانے اور 12 بلیک پوائنٹس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ، گاڑی کو 30 دن یا زیادہ سے زیادہ تین ماہ کے لیے 50,000 درہم جرمانے کی ادائیگی تک ضبط کیا جائے گا۔

تین ماہ بعد جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں گاڑی نیلامی میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

پولیس ڈرائیوروں کو خبردار کرتی ہے کہ گاڑی چلاتے یا سگنل کراس کرتے وقت موبائل فون کے ساتھ مشغول نہ ہوں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران ڈرائیوروں کا بیک وقت ایک سے زیادہ کاموں میں مشغول ہونا خطرناک ہے۔

سڑک پر توجہ نہ دینا یا موبائل فون پر مصروف رہنا گاڑی کے اچانک بے قابو ہونے کا باعث بنتا ہے جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آتا ہے۔

ڈرائیوروں کو دھیان دینا چاہیے، پیدل چلنے والوں، سڑک کے نشانات اور آس پاس کے علاقوں کا خیال رکھنا چاہیے، اور حادثات سے بچنے کے لیے ٹریفک کے رہنما اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button