خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں مرمت و دیکھ بھال کرنے والے دو کارکنوں کو ولا سے 40,000 ڈالر چوری کرنے پر جیل بھیج دیا گیا۔

خلیج اردو: دبئی کی فوجداری عدالت نے دیکھ بھال و مرمت کا کام کرنے والے دو کارکنوں کو ایک ایشیائی تاجر کے ولا سے $40,000 چوری کرنے کے جرم میں ایک سال قید، چوری کی رقم کی تلافی کے جرمانے کی ادائیگی اور سزا پوری ہونے کے بعد ملک سے ڈی پورٹ کرنے کی سزا سنائی ہے۔

پولیس کے تفتیشی ریکارڈ کے مطابق، یہ کیس اکتوبر 2021 کا ہے، جب ایک تاجر نے اپنے ولا سے $40,000 کی چوری کی اطلاع دی۔ تاجر نے بتایا کہ اس روز وہ اور اس کی بیوی گھر واپس آئے تو ان کی بیٹی نے اسے بتایا کہ دو ایشیائی بندے ولا میں داخل ہوئے اور گھر سے چوری کر لی، انہوں نے اس لڑکی کے ہاتھوں میں ہتھ کڑیاں ڈال کر گلے سے باندھے، جبکہ دوسرا بندہ سامان چرانے کے لیے اوپر گیا، جس کے بعد دونوں فرار ہوگئے۔

پولیس نے ولا پہنچ کر تمام کیمروں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پایا کہ مجرم، جن میں سے ایک کارکن تھا، اس دن وہ صبح کے وقت ولا میں دیکھ بھال اور سجاوٹ کا کام کرنے کے لیے آیا تھا۔

پولیس نے پہلے مجرم کو گرفتار کیا جس نے اپنے ساتھی کے بارے میں بتایا جس کو بھی بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔

مجرموں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ایک رقم چوری کرنے کا پلان بنایا تھا جو ان میں سے ایک نے ولا میں کام کرتے ہوئے دیکھی تھی۔ وہ تاجر کی بیٹی کو وہاں پا کر حیران رہ گئے، اسلئے مجرموں نے اسے باندھا اور اوپر کی منزل پر واقع ایک کمرے سے رقم چرا لی، اور پھر موقع سے فرار ہو گئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button