متحدہ عرب امارات

غیر ملکی مسافر کی جانب سے کوکین برآمد : ملزم کو دس سال قید اور 50,000 درہم جرمانہ

خلیج اردو
دبئی : دبئی جانے والے سیاح سے تین شیشی کوکین برآمد ہونے پر اسے جیل اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

دبئی کی اپلنٹ کورٹ نے ابتدائی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ایشیائی باشندے کو دس سال جیل اور پچاس ہزار درہم جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

35 سالہ شخص سے کوکین کی تین سرخ رنگ کی مائع شکل میں بوتلیں برآمد ہوئیں جس میں 4,550 ملی گرام کوکین تھا۔

ملزم کو سزا کے بعد ملک بدر کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ منشیات سمگلنگ کی کوشش کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

دبئی کسٹم اور ایئرپورٹ حکام کا منشیات برآمدی کا کمپیوٹرائیزڈ نظام کے ہوتے ہوئے منشیات لے جانے کی کوشش بھی بے وقوفی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button