متحدہ عرب امارات

دبئی میں نوکر پیشہ ایشیائی خاتون 1۔1 ملین درہم خردبرد کے الزام میں گرفتار

عدالت میں ایشیائی خاتون پر 43 چیکس اور 97 ہزار 919 درہم نقدی کے فراڈ میں فرد جرم عائد

(خلیج اردو ) دبئی عدالت میں خاتون اہلکار پر کمپنی سے 1۔1 ملین درہم خرد برد کرنے پرفرد جرم عائد کردیا گیا .ایشیائی خاتون 43 چیکس اور 97 ہزار 919 درہم نقدی کے فراڈ میں گرفتار ہوئی۔

33 سالہ خاتون ایک فرم میں بطور کنسلٹنٹ کام کرتی تھی ۔ اڈیٹ کرنے پر معلوم ہوا کہ خاتون نے لوگوں کو ادا کی جانے والی رقم اپنے جیب میں رکھ لی ہے ۔ سال 2017 سے کی جانے والے اڈیٹ میں گھپلا معلوم ہوا جس میں خاتون نے فرم کے علم میں لائے بغیر ہی رقم ہھتیا لی ہے۔

اڈیٹ ٹیم کو بینک کی جانب سے 11 چیک موصول ہوئے جسکو خاتون نے متعلقہ افراد تک نہیں پہنچایا ۔ اسی طرح بینک نے ای میل کے ذریعے آگاہ کیا کہ خاتون کو مزید 32 چیکس 12،جون، 2017 کو ارسال کئے گئے مگر وہ بھی متعلقہ افراد کو نہیں دیئے گئے ۔ عدالت نے پیشی 18 اگست تک ملتوی کردی ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button