متحدہ عرب امارات

نئے سال کے حوالے سے آپ کے پیغامات برج خلیفہ پر نشر کیے جائیں گے، آپ بھی کوئی پیغام بھیجنا چاہتے ہیں طریقہ تو پڑھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

سال 2020  ختم ہونے میں 22 دن باقی رہ گئے ہیں اور دنیا امید کر رہی کہ  نئے سال کا سورج اپنے ساتھ کورونا جیسی وبا کی شکست لے کر طلوع ہوگا۔

اور اگر اس سال آپ اپنی پیاروں کے نام کوئی امید بھرا پیغام بھیجنا چاہتے ہیں اور دنیا کو اپنے الفاظ سے متاثر کرنا چاہتے ہیں تو یو اے ای آپ کے الفاظ کو دنیا تک پہنچانے کے لیے ایک انوکھا طریقہ کار لے کر آیا ہے۔

نئے سال کے موقعے پر دبئی میں دنیا کی سب سے بلند عمارت پر لوگوں کی طرف سے بھیجے گئے پیغامات میں منتخب کردہ پیغامات کو روشنیوں کی مدد سے نشر کیا جائے گا۔

برج خلیفہ انتظامیہ کی جانب سے منگل کے روز ٹوئیٹ کیا گیا ہےکہ جس میں لوگوں کو  دعوت دی گئی ہے کہ وہ نئے سال کے موقعے پر اپنے پیاروں کے نام پیغام برج خلیفہ کو بھیجیں جو برج خلیفہ کی عمارت پر نشر کیے جائیں گے۔

برج خلیفہ کی جانب سے ٹوئیٹ میں کہا گیا تھا کہ "سال 2021 کی آمد کے موقعےپر آپ اپنے پیاروں کے نام پیغامات کو ہمارے ساتھ شیئر کریں اور ان پیغامات کو برج خلیفہ پر نشر کروائیں۔ تاہم، پیغامات کی حد 35 کریکٹر ہونی چاہیے اور #BurjWishes2021 استعمال کرنا ہوگا”۔

لۃذا اب اپنا پیغام لکھیئے اور درج بالا ہیش ٹیگ کے ساتھ برج خلیفہ تک پہنچا دیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button