خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شارجہ میچ کے دوران افغانستان کے باؤلر نے آصف علی کو کچھ ایسے الفاظ بولے کہ وہ غصے میں آ گئے

خلیج اردو: شارجہ میچ کے دوران افغانستان کے باؤلر نے آصف علی کو کچھ ایسے الفاظ بولے کہ وہ غصے میں آ گئے اور انہوں اپنا بیٹ اسے مارنے کی کوشش کی لیکن مارا نہیں، افغان کھلاڑیوں کی پاکستانی پلیئرز کے ساتھ بدتمیزی پر آصف علی اور نسیم شاہ غصے میں آ گئے اور پھر نسیم شاہ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔

ایشیا کپ 2022 کے اہم میچ میں نسیم شاہ نے آخری اوور میں مسلسل دو چھکے لگا کر پاکستان کو ایک انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان سے ایک وکٹ کی فتح دلا کرفائنل میں پہنچا دیا،افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنا ئے، پاکستان نے افغانستان کا 130 رنز کا ہدف آخری اوور میں نسیم شاہ کے مسلسل 2 چھکوں کی بدولت پورا کرلیا،پاکستان کی جانب سے حارث روف نے 2، نسیم شاہ، حسنین، شاداب اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، شاداب خان مین آف دی میچ قرار پائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button