خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

عید الفطر ۲۰۲۲: دبئی کے نجی اسکولوں نے عید تعطیلات کا اعلان کردیا

خلیج اردو: نالج اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (KHDA) نے دبئی کے نجی اسکولوں کے لیے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

KHDA نے ٹویٹر پر لکھا کہ”اسکول 2 مئی، پیر سے شروع ہونے والا ہفتے سے بند ہوجائیں گے۔” اتھارٹی نے مزید کہا کہ طلباء 7 دن کی طویل تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے اور پیر 9 مئی سے کلاسز دوبارہ شروع ہوں گی۔

یہ اعلان منگل کو دبئی کے نجی اسکولوں کو جاری کردہ حالیہ حکومتی احکامات کے مطابق ہے۔

عید الفطر شوال کی پہلی تاریخ کو منائی جاتی ہے – وہ مہینہ جو ہجری کیلنڈر میں رمضان کے بعد آتا ہے۔ فلکیاتی حسابات کے مطابق اس سال اسلامی تہوار 2 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔

یو اے ای کی سرکاری تعطیلات کی فہرست کے مطابق، رہائشیوں کو 29 رمضان سے 3 شوال تک عید الفطر کی چھٹیاں ہوں گی۔

متحدہ عرب امارات کی رویت ہلال کمیٹی عید کی باضابطہ تاریخ شروع ہونے کی تصدیق کے لیے اجلاس بلائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button