متحدہ عرب امارات

دبئی:ڈیزائین ڈسترکٹ میں گاڑی کو آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ نے فوری طور پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا

خلیج اردو

دبئی:دبئی کے ڈیزائین ڈسٹرکٹ میں گاڑٰی کو اچانک آگ لگ گئی جو تھوڑی ہی دیر میں شدت اختیار کر گئی۔فائر فائٹرز نے اطلاع ملتے ہی چار منٹ میں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

دبئی سول ڈیفنس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ آپریشن سینٹر کو دن  بارہ بجکر 53 منٹ پر گاڑی میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔زبیل اسٹیشن سے ٹیموں نے صرف چار منٹ میں موقع پر پہنچ کر آگ بھجا دی۔سول ڈیفنس کی ٹیموں نے بیس منٹ میں آگ کے بلند شعلوں پر قابو پایا۔

آگ لگنے کے واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔آگ پر قابو پانے کے فوری بعد کولنگ کا عمل شروع کیا گیاجبکہ متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button